Maktaba Wahhabi

74 - 326
اسکے علاوہ ان کے تہواروں میں حاضری اور مبارک باد اس دوستی میں شامل ہے جو رحرام ہے، اسی طرح انہیں دوست بنانا بھی جائز نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۴۸۷۳) مشرکین میں اقامت نہ رکھیں سوال میں ہر سال دوسے ملکوں (یونان۔ آسٹریلیا) میں بیوی اور بچی سمیت سیروتفریح کے لئے جاتا ہوں۔ وہاں ہم دو ہفتے سمندرمیں یونان کے خوبصورت جزیروں اور باغوں میں شریفانہ تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس دوران ہم دونوں نمازیں بھی پابندی سے ادا کرتے ہیں۔ میری بیوی پردہ کاپورا خیال رکھتی ہے ہم (مشکوک کھانوں سے بچنے کے لئے) صرف پھل کھاتے ہیں۔ ہم لوگ نہ توغیر مسلموں سے خلط ملط ہوتے ہیں؟ نہ انہیں عریاں لباس میں دیکھتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مشرکین کے ملک میں کسی شرعی جواز کے بغیر سفر کرکے جانا جائز نہیں اور تفریح کوئی شرعی جواز نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا بَرِیئٌ مَنْ کُلِّ مُسْلِمِ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْھُرِ الْمُشْرِکِینَ) ’’میں ہر مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں میں اقامت رکھتاہے۔‘‘[1] اس لئے ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ تفریحی مقاصدکے لئے ان ملکوں میں نہ جائیں کیونکہ اس سے فتنوں میں مبتلا ہونے کااندیشہ ہے اور مشرکیں میں اقامت اختیار کرنے جیسا ممنوع کام ہے۔ جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث صحیح سند سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا بَرِیئٌ مَنْ کُلِّ مُسْلِمِ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْھُرِ الْمُشْرِکِینَ) ’’میں ہر مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں میں اقامت رکھتاہے۔‘‘اس مفہوم کی اور حدیثیں بھی ہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۲۳۹۳) دعوت وتبلیغ کی خاطر بے دین ملک میں رہائش اختیار کرنا سوال بہت سے مسلمان جو ان ملکوں میں آتے ہی‘ ان کا ارادہ یہاں رہائش اختیار کرنے کا ہوتاہے۔ اسی طرح وہ امریکی شہریت بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ کیا ان کا یہ کام جائز ہے جب کہ ملک کفر، شرک اور بے حیائی سے بھرا ہوا ہے، پھر وہ ان
Flag Counter