Maktaba Wahhabi

75 - 326
حکومتوں سے کسی طرح دوستانہ تعلق قائم کرتے ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنے اسلامی ملک کی شہریت سے دست بردار ہوتے ہیں اور اس ملک کی شہریت قبول کرتے ہیں۔ ایسے افراد کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے جب کہ وہ اسلام کی تبلیغ کے نام پر یہاں رہائش رکھنے کو اپنے لئے جائز قراردیتے ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: کسی بھی مسلمان کے لئے ایسے ملک کی شہریت حاصل کرنا جائز نہیں جس کی حکومت غیرمسلم ہو۔کیونکہ اس کے نتیجہ میں ان سے قلبی تعلق پیدا ہوتاہے اور ان کے غلط کاموں کی تائیدہوتی ہے۔ شہریت حاصل کئے بغیر رہائش اختیار کرنا بھی بنیادی طور پر ہی منع ہے۔ ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیْٓ اَنْفُسِہِمْ قَالُوْا فِیْمَ کُنْتُمْ قَالُوْا کُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ قَالُوْٓا اَلَمْ تَکُنْ اَرْضُ اللّٰہِ وَاسِعَۃً فَتُہَاجِرُوْا فِیْہَا فَاُولًٰئِکَ مَاْوٰیہُمْ جَہَنَّمُ وَ سَآئَ تْ مَصِیْرًا٭ اِلَّا ا مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآئِ وَ الْوِلْدَانِ لَایَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَّ لَا یَہْتَدُوْنَ سَبِیْلًا٭فَاُولٰٓئِکَ عَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّعْفُوَ عَنْہُمْ وَ کَانَ اللّٰہُ عَفُوًّا غَفُوْرًا﴾ ’’جن لوگوں کو فرشتے اس حالت میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہیں تو فرشے ان سے پوچھتے ہیں تم کس حال میں تھے؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزور تھے۔ وہ (فرشتے) کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین وسیع نہیں تھی کہ تم اس میں ہجرت کرلیتے؟ یہی ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ انجام کی بری جگہ ہے۔ مگروہ (سچ مچ) کمزور مرد‘ عورتیں اور بچے جوکوئی تدبیر نہیں کرسکتے نہ راستہ معلوم کرسکتے ہیں تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو معاف فرمادے گا اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والابخشنے والا ہے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا بَرِیئٌ مَنْ کُلِّ مُسْلِمِ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْھُرِ الْمُشْرِکِینَ) ’’میں ہر مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں میں اقامت رکھتاہے۔‘‘[1] اس مضمون کی اور حدیثیں بھی ہیں او رمسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ طاقت ہو تو مشرکوں کے ملک سے اسلامی ملک کی طرف ہجرت فرض ہوجاتی ہے۔ لیکن دین کی سمجھ رکھنے والے افراد اور علماء میں سے اگر کوئی مشرکین میں رہائش رکھے تاکہ انہیں دین کی تبلیغ کرسکے اور اسلام کی طرف دعوت دے سکے تو اس پر کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس اپنے دین کے بارے میں آزمائش میں مبتلا ہونے کاخطرہ نہ ہو اور اسے امید ہو کہ وہ ان پر اثر انداز ہوکر ان کی ہدایت کا باعث بن سکے گا۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ(۲۱۱۱) غیر مسلموں سے رواداری کی حدود سوال ایک دن ہماری ایک عیسائی پڑوسن ہمارے ہاں آئی اور میری والدہ سے باتیں کرنے لگی کہ عیسیٰ علیہ السلام کے بعد کوئی
Flag Counter