Maktaba Wahhabi

206 - 492
جواب دیا جو حدیث سے ظاہر ہے۔ لہٰذا اگر آپ کا دوست اس لڑکی کو آپ کے لیے چھوڑدے تو آپ اس سے منگنی کر سکتے ہیں لیکن اس میں لڑکی کی رائے کو بھی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس نے دو مردوں کو دیکھا ہے اب فیصلہ اس کے انتخاب پر موقوف ہو گا کہ وہ کسے اختیار کرتی ہے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) دوست کی بہن سے منگنی کی خواہش:۔ سوال۔میں یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں اور عنقریب میری تعلیم مکمل ہورہی ہے۔یونیورسٹی میں ہی چند برس قبل ایک بھائی سے تعارف ہوااور ہم ایک دوسرے سے اللہ کے لیے محبت بھی کرتے ہیں۔میرے دوست کی ایک بہن ہے میں چاہتا ہوں کہ اس سے منگنی کر لوں۔دوست کی بہن سے منگنی کے کیا قواعد ضوابط ہیں کیونکہ اس کا ولی بھی میرا دوست ہی ہے؟مجھے محسوس ہو تا ہے کہ اگر میں نے اس سے اس سے اس سلسلہ میں بات کی تو وہ ناراض ہو گا کیونکہ اس کے لیے بہن ہی قیمتی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ جواب۔میرے علم میں تو منگنی کے باے میں معروف قواعد و ضوابط جن پر عام طور پر انسان چلتے ہیں کے علاوہ کوئی اور قواعد و ضوابط نہیں ہیں اور ہر ملک اور معاشرے میں یہ عادات مختلف ہیں لیکن اصل چیز یہی ہے کہ منگنی میں کے رسم ورواج کے مطابق ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ کا اپنے دوست کی بہن سے منگنی کا ارادہ اور آپ کو علم نہ ہو کہ وہ آپ سے کس طرح پیش آئے گا۔اور کہیں آپ سے ناراض تو نہیں ہوگا۔یہ سب کچھ تو آپ نے ذکر کیاہے لیکن وہ اسباب ذکر نہیں کیے جن کی بناپر اس کے ناراض ہونے کا خدشہ ہے۔کیاصرف اس لیے وہ ناراض ہوگا کہ اس کی بہن اس کے لیے بہت ہی زیادہ قیمتی ہے تویہ کوئی ناراضگی والی بات نہیں بلکہ جسے اپنی بہن یا بیٹی عزیز ہو وہ تو اس کے لیے کوئی مناسب اور کفو(یعنی لڑکی کے برابر)رشتہ تلاش کرتا ہے اور لڑکی کی خیر خواہی بھی اسی میں ہے اور اگر وہاں کچھ اور عادات معتبر ہیں تو پھر انہیں معلوم کیے بغیر آپ کو کوئی نصیحت نہیں کی جاسکتی۔ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے دوست کے ملک کے کسی جاننے والے طالب علم سے مشورہ لیں۔جو آپ کو بھی جانتا ہواور اسے بھی وہ آپ کو صحیح مشورہ دے سکتا ہے مجمل طور پر یہ ہے کہ ممکن ہے آپ اپنے دوست
Flag Counter