Maktaba Wahhabi

222 - 492
جس سے بچنا ضروری ہے۔نیز اس بات کا علم ہونا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ﴾ "میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے بڑھ کر(نقصان دہ)کو ئی فتنہ نہیں چھوڑا۔"[1] ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ﴿فَاتَّقُوا الدُّنْيَا, وَاتَّقُوا النِّسَاءَ, فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ, كَانَتْ فِي النِّسَاءِ﴾ "دنیا اور عورتوں سے بچ کررہو کیونکہ بنی اسرائیل میں پہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سےپیداہواتھا۔"[2] لہذا مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ا پنی بیوی کو فتنے والی جگہوں اور اس کے اسباب سے ہر حال میں بچا کررکھے۔[3](شیخ محمد المنجد) منگیتر کے پاس بیٹھ کر قرآن یاد کرنا:۔ سوال۔میں نے ایک عورت سے منگنی کی ہے اور الحمدللہ منگنی کے دورانیہ میں ہی اس سے بیس(20)پارے حفظ کیے ہیں۔میں اس کے پاس محرم کی موجودگی میں بیٹھتا ہوں اور وہ حجاب شرعی کی بھی پابند ہوتی ہے ہماری مجلس دینی گفتگو یا قراءت قرآن سے کسی اور طرف نہیں نکلتی اور ہماری مجلس کا وقت بھی بہت کم ہوتا ہے تو کیا شرعی طور پر اس میں کوئی غلطی ہے؟ جواب۔یہ کام مناسب نہیں کیونکہ جب مرد کو علم ہوتا ہے کہ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ بیٹھا ہے تو اکثر وبیشتر اس کی شہوت اُبھر آتی ہے اور بیوی اور لونڈی کے سوا کسی اور پر شہوت کا اُبھرنا حرام ہے اور جو چیز حرام کام کی طرف لے جانے والی ہو وہ بھی حرام ہے۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ)
Flag Counter