Maktaba Wahhabi

277 - 492
کوئی محرم ضرور ہوتو یہ بات اس کے لیے بہت اچھی اور بہتر تھی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو توفیق عطافرمائے اور آپ کی شادی میں برکت کرے اور سعادت سے نوازے اور اللہ تعالیٰ ہمارے نبی کریم محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی ر حمتیں نازل فرمائے۔آمین(شیخ محمد المنجد) میاں بیوی مسلمان ہوجائیں تو کیا وہ دوبارہ نکاح کریں گے؟ سوال۔جب خاوند اور بیوی دونوں اسلام قبول کرلیں تو کیا ان کا دوبارہ نکاح کرنا واجب ہے؟ جواب۔امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ: کفار کا نکاح صحیح ہے اور جب وہ مسلمان ہوجائیں تو وہ اسی نکاح پر رہیں گے ان کے عقد نکاح کی صفت اور کیفیت کو نہیں دیکھا جائےگا اور نہ ہی ان کے نکاح کے لیے مسلمانوں کے نکاح کی شرائط کا اعتبار ہوگا مثلاً اس کے لیے بھی ولی گواہ،اورایجاب وقبول وغیرہ کا ثبوت(ضروری نہیں)اس مسئلے میں مسلمانوں کا کسی بھی قسم کااختلاف نہیں۔ امام ابن عبدالبر رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ: علماء کا اس پر اجماع ہے کہ جب خاوند اور بیوی دونوں ایک وقت میں کھٹے مسلمان ہوجائیں تو وہ اپنے نکاح پر ہی رہیں گے جب تک ان میں کسی نسب اور رضاعت کی ممانعت نہ ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بہت ساری خلقت مسلمان ہوئی اور ان کی عورتیں بھی مسلمان ہوگئیں اورانہیں ان کے نکاح پر قائم رکھاگیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے نکاح کی شروط کے بارے میں سوال بھی نہیں کیا اور یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) شادی خفیہ رکھنا اور پھر والدین کی رضا کے لیے دوبارہ شادی کرنا:۔ سوال۔میری عمر اٹھائیس برس ہے اور دس برس سے ایک لڑکی سے محبت کررہا ہوں۔میں نے اس محبت کا اپنے والدین سےبھی ذکر کیا اور ان سے کہا کہ اس کا رشتہ میرے لیے مانگ لیں لیکن انہوں نے بالکل ہی انکار کردیا کیونکہ ان کے اصول ہم سے مختلف ہیں۔میں نے تقریباً آ ٹھ برس تک کوشش کی کہ میرے گھر والے مان جائیں
Flag Counter