Maktaba Wahhabi

286 - 492
شب زفاف میں ضروری ہے کہ وہ ہم بستری سے قبل دعا پڑھیں۔؟ جواب۔شرعی آداب میں یہ شامل ہے کہ خاوند اپنی بیوی سے ہم بستری کرتے وقت مندرجہ ذیل دعا پڑھے۔ ﴿بِسْمِ اللّٰهِ،اللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ،وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا﴾ "اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ!ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور اس اولاد کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ جوتو ہمیں عطا کرے۔"[1] اس کے پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اس ہم بستری کی وجہ سے اولاد عطا کرے گاتو اسے شیطان نقصان نہیں دے گا۔(شیخ محمد المنجد) شب زفاف میں ہم بستری اور ہم بستری کی تعداد:۔ سوال۔کیا مرد کو شادی کی رات بیوی سے ہم بستری کرنے کی اجازت ہے؟اگر جواب اثبات میں ہو تو خاوند کے لیے کتنی بار مجامعت کرنے کی اجازت ہے ہفتہ میں ایک بار یا اس سے بھی زیادہ؟نیز گزارش ہے کہ میں جو پوچھنا چاہتا ہوں اس کی تعبیر کے لیے دوسرے کلمات استعمال نہیں کر سکتا۔ جواب۔جی ہاں خاوند اور بیوی کے لیے اگر وہ چاہیں تو شب زفاف میں ہم بستری کرنا جائز ہے لیکن شریعت میں اس کی تعداد متعین نہیں کہ کتنی بار ہم بستری کی جائے۔اس کا سبب یہ ہے کہ یہ حالات اور لوگوں کی قوت کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے اس لیے ایسے کاموں میں شریعت کی عادت نہیں کہ تعداد مقرر کرے۔البتہ جماع وہم بستری عورت کا حق ہے جو خاوند پر واجب ہے۔ امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ۔ اگر اس کا کوئی عذر نہیں تو وہ(شب زفاف میں)عورت سے ہم بستری کرے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔[2] حدیث میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عبد اللہ!
Flag Counter