Maktaba Wahhabi

326 - 492
کوئی حرج نہیں کہ آپ اس عورت کے لیے بدوعا کریں کیونکہ وہ ظالم ہے اور اس میں بھی سب سے اچھی دعا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح کرے اور اسے ہدایت دے۔ اور آپ پر یہ بھی ضروری ہے کہ آپ خاوند کے ساتھ نرم برتاؤ سے پیش آئیں اور اس کے لیے خوبصورت بن کررہا کریں جس کی وجہ سے وہ آپ کی طرف مائل ہو۔ممکن ہے اس عورت نے آپ کے خاوند کو کسی نرم و لہجہ والی بات کے ساتھ ہی اپنا اسیر بنالیا ہو جو آپ کے خاوند کو آپ سے نہیں مل سکی یااس نے بناؤ سنگھارکر کے اس کے لیے خوبصورتی کا اظہار کیا ہو۔اس لیے آپ بھی اسے اس طرح کی اشیاء سے مائل کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس کے دل کو اپنی طرف کھینچیں اور اس کے ساتھ ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اس لیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے جس کی بنا پر آپ کے گناہ معاف ہوگے اور آپ کے درجات بلند ہوں گے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) اگر بیوی دینی لحاظ سے کمزورہوتو اس کا کیا کیا جائے؟ سوال۔میں تیس برس کی عمر کا نوجوان ہوں۔اور شادی سے قبل دین التزام نہیں کرتا تھا الحمداللہ اب اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ہدایت کا انعام کیا ہے کہ میں دین کا التزام کرنے لگا ہوں۔میں نے ایک ایسی لڑکی سے شادی کی جو اسلامی تعلیم حاصل کر چکی تھی۔میں بہت ہی خوش تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور دینی امور میں میری معاون ثابت ہوگی۔لیکن اس کے ساتھ رہنے سے مجھے معلوم ہواکہ وہ تو ایک عام سی لڑکی ہے اور اس میں دینی التزام تو نام کا بھی نہیں اور اس میں بہت ساری منفی چیزیں بھی پائی جاتی ہیں مثلاًاس میں کسی بھی چھوٹی یا بڑی برائی کو روکنے کی طاقت نہیں بلکہ وہ خود بعض برائیاں کرتی ہے مثلاً ٹیلی ویژن دیکھنا غیبت اور چغلی کرنا اسی طرح عبادت میں کمی بھی پائی جاتی ہے۔ اور اس میں بعض مثبت چیزیں بھی ہیں مثلاً وہ بہت اچھی اور صابرہ ہے اور خاوند اور گھر کے سب واجبات کو اچھے طریقے سے نبھاتی ہے لیکن جو چیز غم میں ڈالتی ہے وہ یہ ہے کہ میں کوئی ایسا ساتھی چاہتاتھا جو دینی التزام کرنے میں میرا تعاون کرے اور یہ کسی دین والی کے ذریعے ہی ممکن تھا لیکن میں نے تو دین والی کو بھی یوں پایا ہے کہ وہ بھی اس کی محتاج ہے میری یہی مشکل ہے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ مجھے اس کا کوئی حل بتائیں۔(شکریہ) جواب۔آپ نے جو مشکل بیان کی ہے یہی مشکل بہت سے ایسے نوجوانوں کو در پیش ہے جن کا گمان یہ ہے کہ عورت
Flag Counter