Maktaba Wahhabi

424 - 492
طلاق کی نیت کی لیکن طلاق کے الفاظ ادا نہیں کیے:۔ سوال۔جب کوئی شخص یہ اعلان کرے کہ وہ کسی دوسرے شخص کے لیے اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے تو کیا طلاق واقع ہوجائےگی؟اس نے طلاق کے الفاظ نہیں بولے لیکن یہ کہا ہے کہ وہ عنقریب طلاق دے دے گا،اس نے نیت تو کی ہے لیکن کہا نہیں،تو کیا ان کا آپس میں شادی کا بندھن موجود ہے؟ جواب۔یہ طلاق نہیں ہوگی،کیونکہ جب خاوند نے طلاق کے الفاظ ہی ادا نہیں کیے تو صرف نیت سے ہی طلاق واقع نہیں ہوتی۔جمہور علمائے کرام کا یہی قول ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ نے نقل فرمایا ہے۔[1] انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿إِنَّ اللّٰهَ تَجَاوَزَ لِي عَنْ أُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ صُدُورُهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَكَلَّم﴾ "اللہ تعالیٰ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والی اشیاء کو معاف کردیاہے جب تک وہ اس پر عمل نہ کریں یا پھر زباں پر نہ لائیں۔"[2] اس حدیث کے ایک راوی قتادہ رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ: "جب وہ اپنے بادل میں ہی طلاق دے تو یہ کچھ بھی نہیں(یعنی اس سے طلاق نہیں ہوتی۔" شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: صرف نیت سے طلاق نہیں ہوتی بلکہ الفاظ کے ساتھ یا لکھ کر واقع ہوتی ہے۔[3] طلاق کے اسباب:۔ سوال۔آپ کی نظر میں طلاق کے کیا اسباب ہیں؟ جواب۔طلاق کے اسباب بہت ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
Flag Counter