Maktaba Wahhabi

101 - 360
کے ذریعہ علاج کرنا وغیرہ وغیرہ۔ جب کوئی صحابی بیمار ہوتے تو علاج کے لیے حکیم کو بلایا جاتا تھا، روحوں کونہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علاج کے لیے گنڈوں، تعویذوں اور ان جیسے دوسرے وسائل پر لعنت فرمائی ہے۔ بلکہ یہاں تک کہا ہے: "مِنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ"(6) جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا ۔ یہ حقیقت ہے کہ روحوں کو بلانے کاعمل محض عوام کو بہکانے اور انہیں راہ راست سے دور لے جانے کے لیے ہے یاکچھ مادی فائدوں کےلیے یہ کام کیا جاتا ہے۔ لیکن اس حقیقت کے ساتھ ایک لطیف پہلو یہ بھی ہے کہ وہ مغرب زدہ شخص جو صرف عقل اور محسوس کی جانے والی چیزوں پر ہی یقین رکھتا ہے، غیرمحسوس اور غیرمرئی چیزوں کاانکار کرتا ہےوہ اس حقیقت کی کیا توجیہ پیش کرسکتا ہے۔ ذرا ہمیں بتائیے تو کہ وہ کون سی مخفی قوت ہے جو ڈبوں میں یا قلم میں حرکت پیدا کرتی ہے؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی پہلی مخلوق تھے؟ سوال:۔ کیا یہ صحیح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی سب سے پہلی مخلوق ہیں؟اور یہ کہ وہ نور سے پیدا کیے گئے ہیں؟کتاب وسنت کی روشنی میں تشفی بخش جواب دیں۔ جواب:۔ علمائے حدیث کےمطابق وہ ساری احادیث جن میں اللہ تعالیٰ کی پہلی تخلیق کا تذکرہ ہے ان میں ایک بھی ایسی نہیں ہے، جسے صحیح قراردیا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں آپس میں کافی تناقض پایا جاتا ہے۔ چنانچہ بعض حدیثوں میں یہ ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے قلم کو پیداکیا اور بعض میں ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے عقل کوپیدا کیا۔ عوام میں یہ مشہور ہے کہ اللہ نے اپنے نور سے ایک حصہ لیا اور اسے حکم دیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوجا۔ اور اس طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی اولین مخلوق ہیں۔ یہ دعویٰ نہ روایت کے اعتبار سے درست ہے اور نہ درایت کے اعتبار سے۔ نہ عقل ہی اسے تسلیم کرتی ہے اورنہ اس بات میں کوئی دینی فائدہ ہی مضمر ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اولین مخلوق ہونا کسی صحیح روایت سے
Flag Counter