Maktaba Wahhabi

105 - 360
کریں اور ایک مخصوص انسانی طبقےکے بجائے تمام عالم کو اس دین کی دعوت دیں۔ یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ پچھلی شریعتوں اور شریعت محمدیہ کے مابین بعض فروعی مسائل میں واضح فرق ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلی شریعتیں اپنے وقت اور حالات وضروریات کے مطابق تھیں جب کہ شریعت محمدیہ رہتی دنیا تک کے حالات وضروریات کے عین مطابق ہے۔ نئے گھر میں رہائش سے قبل قربانی سوال:۔ بعض لوگوں کاعقیدہ ہے کہ نئے گھر میں رہائش کے موقعے پر ایک قربانی کرنی چاہیے ورنہ جن اس گھر پر قابض ہوجاتے ہیں اور گھر والوں کو تنگ کرتے ہیں۔ کیا یہ عقیدہ صحیح ہے؟ جواب:۔ درحقیقت جنوں کےبارے میں لوگوں کا عقیدہ افراط وتفریط کا شکار ہے کچھ لوگ ہیں جو جنوں کے سرے سے قائل ہی نہیں ہیں۔ وہ صرف ان ہی چیزوں پر یقین کرتے ہیں جسے وہ دیکھ سکیں یا محسوس کرسکیں۔ ان کے بالمقابل کچھ ایسے لوگ ہیں جو جنوں کے وجود کو ثابت کرنے میں غلو کرجاتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر چھوٹے بڑے معاملات میں جنوں کے تداخل کے قائل ہیں۔ ان کے ذہنوں پر جن اس طرح سوار ہوگیا ہے کہ ہر حادثے میں انہیں جن کا ہاتھ نظر آتا ہے۔ گویا جنوں کی ساری دنیا پر حکمرانی ہوگئی ہو۔ دونوں عقیدے غلو کا شکار اور اسلام کے مخالف ہیں۔ جنوں کےمعاملے میں اسلام کا عقیدہ افراط وتفریط سے پاک ہے۔ اسلام نے جنوں کے وجود کا انکار نہیں بلکہ اقرارکیا ہے۔ جنوں کی اپنی ایک الگ دنیا آبادہے۔ قرآن واحادیث میں متعدد مقامات پر جنوں کا تذکرہ موجود ہے وہ لوگ جو روحوں کو بلانے کاعمل کرتے ہیں وہ بھی دراصل جنوں کو بلاتے ہیں۔ جنوں کے اقرار کے ساتھ ساتھ اسلام کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ جن اس حدتک بااختیار اور بااثر نہیں ہیں کہ تمام کائنات پرحکمرانی کریں۔ جہاں چاہیں اپنی مرضی سے کام کریں۔ وہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور اللہ کی منشا اور تصرف کے ماتحت ہیں۔ خدا کی
Flag Counter