Maktaba Wahhabi

109 - 360
" نَعَمْ يَا عِبَادَ اللّٰهِ تَدَاوَوْا فَإِنَّ اللّٰهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً أَوْ قَالَ دَوَاءً إِلا دَاءً "(10) اللہ کے بندو!دواؤں سے علاج کرو۔ کیونکہ اللہ نے ہرمرض کے لیے ایک دوا بنائی ہے ۔ آپ نے اپنی بیوی کی جوحالت بتائی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کوئی نفسیاتی مرض لاحق ہے ۔ آپ کو چاہیے کہ آپ کسی نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر کی طرف رجوع کریں۔ حضرت خضرعلیہ السلام سوال:۔ حضرت خضر علیہ السلام کون تھے؟کیا وہ نبی تھے یا ولی؟کیا وہ آج تک زندہ ہیں جیسا کہ بعض لوگ کہتے ہیں اور یہ کہ بعض اللہ کے بندوں نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اگر وہ زندہ ہیں تو کہاں رہتے ہیں؟لوگوں کے پاس کیوں نہیں آتے اور انہیں اس جہالت کے دور میں تعلیم کیوں نہیں دیتے؟ جواب:۔ خضر علیہ السلام اللہ کے نیک بندے تھے۔ سورہ کہف میں ان کے اور موسیٰ علیہ السلام کے درمیان ملاقات کا قصہ تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔ وعدہ کے مطابق موسیٰ علیہ السلام کی خضر سے ملاقات ہوئی۔ موسیٰ علیہ السلام ان کے ساتھ ہولیے، اس شرط کے ساتھ کہ ان سے کچھ نہیں پوچھیں گے۔ خضر علیہ السلام نے راستے میں ایک کشتی میں سوراخ کرڈالا، ایک بچہ کو قتل کردیا اور کچھ یتیم بچوں کے گھر میں دیوار کی مرمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام حیرانی کے عالم میں وعدے کے برخلاف سوال کرتے گئے۔ خضر علیہ السلام نے اپنے ان افعال کا سبب بتایا۔ پھرفرمایا کہ: "وَمَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي"(الکہف:82) یہ سب کچھ میں نے اپنی منشاء سے نہیں کیا(بلکہ اللہ کی مرضی سے کیا ہے)۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ خضر علیہ السلام عمر جاودانی لے کر آئے ہیں۔ موسیٰ علیہ السلام سے عیسیٰ علیہ السلام اورعیسیٰ علیہ السلام سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سےآج تک وہ زندہ ہیں اور تاقیامت زندہ رہیں
Flag Counter