Maktaba Wahhabi

134 - 360
مسلمانوں کے لیے دو عبرتیں ہیں۔ 1۔ پہلی عبرت یہ ہے کہ ہر حالت میں نماز کی پابندی کرنی چاہیے چاہے امن کی حالت ہو یا خوف کی۔ 2۔ دوسری یہ کہ نماز باجماعت ادا کرنی چاہیے خواہ بدامنی ہی کی حالت کیوں نہ ہو۔ نماز باجماعت ادا کرنا اسلامی شعار ہے اور ضروری ہے کہ اس شعار کی حفاظت کی جائے۔ اللہ فرماتا ہے: "وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ" (البقرۃ:43) اور رکوع کرنے والوں(نماز پڑھنے والوں) کے ساتھ رکوع کرو۔ اس آیت میں نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی تاکید ہے۔ پٹی بندھی ہونے کی حالت میں وضو سوال:۔ ہاتھوں میں یا انگلیوں میں پٹی بندھی ہو تو کیا اس پر وضو کرنا جائز ہے؟کیونکہ پٹی کھول کر وضو کرنے کی صورت میں زخم کے بڑھنے یا مزید تکلیف دہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ جواب:۔ اگر وضو کی جگہ پر کٹنے ، جلنے یا ایسی ہی کسی وجہ سے پٹی بندھی ہو تو اس پر مسح کرکے وضو کی تکمیل کی جا سکتی ہے۔ فقہاء کے درمیان اس بات میں اختلاف ہے کہ پٹی باندھنے سے قبل وضو کرنا ضروری ہے یا نہیں ۔ لیکن میری نظر میں راجح قول یہ ہے کہ پٹی باندھنے سے قبل وضو شرط نہیں ہے۔ اگر اس نے وضو کے بغیر ہی پٹی باندھ لی ہو تو اس پر بھی مسح کر سکتا ہے۔ چاند گرہن اور سورج گرہن کی نماز سوال:۔ زمانہ قدیم میں یہ عقیدہ تھا کہ چاند گرہن یا سورج گرہن خدا کے غیظ و غضب کی علامت ہے۔ بندوں کی نا فرمانی جب زیادہ بڑھ جاتی ہے تو ایسی چیزیں خدا کا غضب ظاہر کرنے کے لیے ظہور پذیر ہوتی ہیں۔ لیکن آج جبکہ سائنس کافی ترقی کر چکا
Flag Counter