Maktaba Wahhabi

139 - 360
چاند اور سورج گرہن میں مزید ایک قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ یہ گرہن قیامت کی یاددلاتا ہے اس کا ئنات کے ختم ہونے کی یاددلاتا رہتا ہے کیوں کہ اس تمام کائنات کی طرح یہ سورج اور چاند بھی فانی ہیں ان میں وقوع پذیر تبدیلیوں پر بندہ مومن عبرت کی نگاہیں ڈالتا ہے۔ آج کے حالات سے کل کی باتوں کو محسوس کرتا ہے۔ قرب قیامت کا احساس اس کے دل میں جاگزیں ہوتا ہے اور یوں وہ قیامت کی تیاریوں میں مشغول ہوجاتا ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب المنقذمن الضلال میں لکھا ہے کہ: ’’ یہ گمان کرنا نہایت غلط ہے کہ اسلام ان علوم حدیثہ کا انکار کرتا ہے۔ شریعت میں کوئی ایسی بات نہیں جو ان جدید علوم سے نفی یا اثبات کے طور پر تعرض کرتی ہو۔ اور نہ ان جدید علوم میں ہی کوئی ایسی بات ہے جو اسلامی اصول کے خلاف ہو۔ ‘‘ دووقت کی نمازوں کو ملا کر پڑھنا سوال:۔ ایسی پارٹیوں میں شرکت کی وجہ سے جو عام طور پر ظہر سے مغرب تک منائی جاتی ہیں کیا ہمارے لیے جائز ہے کہ ہم ظہر اور عصر کی نمازوں کو ملا کر ایک ساتھ ادا کریں؟ جواب:۔ حنبلی مسلک کے لحاظ سے کسی بھی عذر شرعی کی بنا پر دووقت کی نمازوں یعنی ظہر اور عصر یا مغرب اور عشاء کو یکجا کر کے ایک ساتھ ادا کرنا جائز ہے۔ اس میں نمازیوں کے لیے یقیناً آسانی ہے روایتوں میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر اور بارش کے علاوہ بھی دو وقت کی نمازیں یکجا کر کے پڑھی ہیں ۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ تو انھوں نے فرمایا کہ: تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو تنگی اور مشکلات پیش نہ آئیں ۔ یہ روایت صحیح مسلم میں موجود ہے۔ اس قسم کی روایتوں کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر واقعی کسی قسم کی پریشانی ہو تو دووقت کی نمازیں ملا کر پڑھی جاسکتی ہیں۔ بہ شرطے کہ یہ عادت نہ بن جائے کہ ہر دو تین
Flag Counter