Maktaba Wahhabi

167 - 360
سحری میں ایک روحانی فائدہ بھی ہے۔ فجر سے قبل اٹھنا ۔ ایک ایسی گھڑی میں اٹھنا ہے جب اللہ تعالیٰ بندوں کے بہت قریب ہوتا ہے بندے کا ایسی گھڑی میں اپنے خالق و مالک سے مناجات کرنا مغفرت کی دعا ئیں کرنا۔ کیا یہ سب کچھ بستر پر سوتے پڑے رہنے کے برابر ہو سکتا ہے؟ ہم خود تصور کر سکتے ہیں کہ ان دونوں حالتوں میں کس قدر زمین آسمان کا فرق ہے۔ احتلام کی حالت میں روزہ سوال:۔ کیا روزے کی حالت میں احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب:۔ روزے کی حالت میں احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر انسان کا بس نہیں اور اللہ تعالیٰ انسان کو کسی ایسے کام مکلف نہیں کرتا جس پر اس کا بس نہ ہو۔ اسی طرح روزے کی حالت میں غسل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاچاہے غیر ارادی طور پر پانی اس کے کانوں سے ہوتا ہوا حلق تک پہنچ جائے یا کلی کرتے وقت حلق میں چلا جائے۔ اللہ کا ارشادہے: "وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ" (الاحزاب:5) اور نادانستہ جو کام کرو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے لیکن اس پر گرفت ضرور ہے، جس کام کاتم دل سےارادہ کرو۔ بوڑھے شخص اور حاملہ عورت کے لیے روزے کی رخصت سوال:۔ کیا کسی بوڑھے شخص کے لیے جائز ہے کہ رمضان کے روزے نہ رکھے؟اسی طرح اگر حاملہ عورت کو یہ خوف ہو کہ روزے کی وجہ سے اس کا بچہ خطرے میں پڑ سکتا ہےتو کیا وہ روزہ توڑسکتی ہے؟ کیا روزے کی حالت میں خوشبو کا استعمال جائز ہے؟ جواب:۔ ایسے بوڑھے اور بوڑھیاں جنہیں روزہ رکھنے میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی
Flag Counter