Maktaba Wahhabi

219 - 360
نواں باب قسموں اور منتوں کے مسائل منت پوری کرنا سوال:۔ میری شادی کو آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ اللہ کی مرضی کہ اس طویل مدت میں اولاد کی نعمت سے محروم رہا۔ بہت علاج معالجہ کرایا لیکن بےسود۔ بظاہر ہم دونوں میں کوئی بیمار بھی نہیں تھا۔ ایک دن میں اذان کی آواز سن کر گھر سے باہر آیا۔ آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اور اللہ کی طرف ہاتھ اُٹھا کر میں نے منت مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد کی نعمت سے نوازا تو میں اپنے دوستوں کو ایک شاندار دعوت دوں گا۔ اللہ کی مرضی کہ اس کے بعد میرے گھرولادت ہوئی۔ میں نے دعوت کرنی چاہی لیکن بعض وجوہ کی بنا پر میں ایسا نہ کرسکا۔ حالانکہ دعوت کرنے کا میرا پکا ارادہ تھا اس کے بعد ایسا ہوا کہ میری بچی بیمار ہوئی اور کمزور ہوتی چلی گئی۔ میں نے ہرقسم کا علاج کرایالیکن وہ ہمیں چھوڑ کر اللہ کے پاس چلی گئی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نذر پوری نہ کرنے کی وجہ سے وہ انتقال کرگئی؟میں اب بھی یہ نذرپوری کرنا چاہتا ہوں تو کیا میں ایسا کرسکتا ہوں حالانکہ اب تو وہ انتقال کرچکی ہے؟ جواب:۔ سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازے اور متوفیہ کو آپ کے لیے آخرت کے دن باعث اجر بنائے۔ آمین۔ آپ کی بچی کی موت اللہ تعالیٰ کی لکھی ہوئی تقدیر تھی جسے کوئی انسان بدل نہیں سکتا
Flag Counter