Maktaba Wahhabi

229 - 360
تمہارے مال اور اولاد تو ایک آزمائش ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مال ودولت اور اولاد سراپاشر ہیں۔ اس کے برعکس قرآن نے مال ودولت کو خیر سے تعبیر کیا ہے اور اولاد کو نعمت قراردیا ہے اور ساتھ ہی یہ دونوں چیزیں فتنہ بھی ہیں کہ ان میں انسان کو مشغول کرکے خدا سے غافل کرنے کی پوری صلاحیت ہوتی ہے، یہی حال عورت کا ہے کہ نعمت ہونے کے باوجود وہ فتنہ بھی ہے۔ مسلم عورتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان چالوں کو سمجھیں اور ان چیزوں سے دور رہیں جو ترقی اورآزادی کے نام پر ان کی عزت وآبرو کو تباہ وبرباد کرسکتی ہیں۔ ان کے لیے فلاح اور کامیابی اس میں ہے کہ خداکے مقرر کردہ حدود کے اندر پوری آزادی کے ساتھ زندگی بسر کریں جس طرح قرون اولیٰ کی صالح عورتیں بسر کرتی تھیں۔ بیوٹی پارلر جانا اور وِگ لگوانا سوال:۔ کیا مسلمان عورت کا میک اپ کی خاطر بیوٹی پارلر جانا جائزہے؟شرعاً وگ کا استعمال کیساہے؟کچھ لوگ اس دعوے کی بنیاد پر وگ کا استعمال جائز قراردیتے ہیں کہ عورتوں کا بال ستر میں داخل ہے اوروگ کے ذریعے اس بال کو ڈھاکا جاسکتا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ جواب:۔ اسلام وہ مذہب ہے جو زینت وزبیائش کو پسند کر تا ہے بلکہ اس کی ترغیب دیتا ہے لیکن اعتدال اور توازن کے ساتھ۔ اسلام اس بات کا سخت مخالف ہے کہ انسان بلاوجہ اپنے اوپر تقشف، بے چارگی اورپھوہڑ پن کی صورت طاری کیے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سخت ناپسند کرتا ہے جنھوں نےحلال اور جائز زینت وزیبائش کوحرام قراردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللّٰهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ" (الاعراف:32)
Flag Counter