Maktaba Wahhabi

245 - 360
کیوں کہ جیسا کہ میں نے بتایا ولی کی رضا مندی کسی بھی شادی کے لیے ضروری ہے۔ اور آپ کامعاملہ یہ ہے کہ ولی کی رضا مندی تو دور کی بات ہے ولی کو اس رشتے کا علم نہیں ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اس عہد وپیمان کو ٹوٹنے دیں۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ اس عہد وپیمان کی کوئی قیمت بھی نہیں ہے اس لیے کہ آپ کے ولی کی رضامندی اس میں شامل نہیں ہے۔ اس عہد کے ٹوٹنے کا خوف آپ کو نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی میں ولیوں سےگزارش کروں گا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی پسند وناپسند کاضرور خیال کریں اس لیے کہ شادی کوکامیاب بنانے میں اس پسند وناپسند کا بڑا دخل ہے۔ منگنی سے قبل لڑکی کو دیکھنا سوال:۔ کیامنگنی سے قبل لڑکا لڑکی کو دیکھ سکتا ہے؟ جواب:۔ یہ ایک اہم سوال ہے لوگ اس معاملے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا نظریہ یہ ہے کہ شادی سے قبل لڑکالڑکی کو نہ صرف دیکھ لے بلکہ بہتر یہ ہوگا کہ کچھ مدت تک دونوں ایک ساتھ گھومیں پھریں تاکہ دونوں ایک دوسرے کواچھی طرح سمجھ لیں۔ یہ ان لوگوں کا نظریہ ہے جنہیں ہم مغربی تہذیب کاغلام کہہ سکتے ہیں اورہر باشعور شخص سمجھ سکتا ہے کہ اگر اس نظریہ پر عمل کیاجائے تو لڑکی کی عزت کس قدر محفوظ ہوسکتی ہے ۔ خاص کر ایسے موقعوں پر جب کہ دونوں ایک ساتھ ایک مدت تک رہ چکے ہوں اور اس کے بعدلڑکا اس رشتے سے انکار کردے۔ پھر جتنے منہ ہوں گے لڑکی کے سلسلے میں اتنی باتیں ہوں گی اور اس کی عزت وشرافت خاک میں مل جائے گی۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد اس کےلیے کوئی پیغام ہی نہ آئے۔ اس نظریہ کے برخلاف ایک دوسرانظریہ بھی ہے۔ اس کے حاملین اتنے سخت ہوتے ہیں کہ کسی بھی قیمت پرانہیں یہ گوارا نہیں کہ شادی سے قبل لڑکا لڑکی کو کسی بھی طرح دیکھ سکے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پُرانے رسم ورواج کے پابند ہیں۔ اسلام کی نظر میں یہ دونوں نظریے غلط ہیں۔ اور صحیح نظریہ وہ ہے جو ان دونوں کے بیچ
Flag Counter