Maktaba Wahhabi

369 - 360
مظلوم ہیں۔ یہ ہیں وہ آزادیاں جن کا اسلام نہ صرف قائل ہے بلکہ محافظ بھی ہے یہ حقوق و مصالح کی آزادیاں ہیں کفرو معصیت کی نہیں ۔ یہ وہ آزادیاں نہیں ہیں جن کا اہل مغرب دم بھراکرتے ہیں اور ان آزادیوں کو شخصی آزادی یا Private Life سے تعبیر کرتے ہیں اور وہ یہ کہ انسان شخصی طور پر مکمل آزاد ہے چاہے زنا کرے، شراب پیے یا کوئی اور گناہ کاکام کرے۔ اسلام اس کفرو فسق کی آزادی کا قائل نہیں ہے۔ اسلام حقوق و مصالح کی آزادی کا قائل ہے۔ جیسا کہ میں نے اوپر واضح کیا ۔ اسلام اس آزادی کا قائل نہیں ہےجس میں اپنا یا دوسروں کا نقصان پوشیدہ ہو یا جو آزادی تباہی و ہلاکت کی طرف لے جاتی ہو۔ آپ کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں سے دوسروں کا نقصان شروع ہوتا ہے۔ آپ کو سڑک پر کار چلانے کی مکمل آزادی ہے لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایکسیڈنٹ کرتے پھر یں آپ کے قوانین کی پابندی ہر حالت میں کرنی ہے۔ ماسونی تنظیموں میں شرکت سوال:۔ ماسونی تحریکوں اور تنظیموں میں حصہ لینے اور ان کا ممبر بننے کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ میں نے مختلف لوگوں سے اس موضوع پر گفتگو کی۔ بعض اس کے حق میں ہیں اور بعض شدید مخالف ہیں۔ جو اس کے حق میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ تنظیمیں آزادی، انسان، انسانیت اور اخوت کی علم بردار ہیں اور جو مخالف ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ تحریکیں یہودی تحریکیں ہیں۔ جن کا مقصد خفیہ اور پوشیدہ طریقوں سے زمین میں فساد برپا کرنا ہے اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرنا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی رائے سے مطلع کریں۔ جواب:۔ میں بغیر کسی تردو اور پس و پیش کے مسلمانوں کو ان تنظیموں کی تباہ کاریوں اور پوشیدہ سر گرمیوں سے لوگوں کو باخبر کرنا چاہتا ہوں۔ اس ضمن میں سب سے پہلے میں
Flag Counter