Maktaba Wahhabi

88 - 360
اس طرح کی قبریں بہت جلد ضعیف الاعتقاد لوگوں کو شرک اورقبر پرستی کی طرف مائل کردیتی ہیں۔ رہی وہ مسجد جو اس مالک کی اجازت کے بغیر بنائی گئی اس میں نماز پڑھنا حرام ہے ۔ کیونکہ: 1۔ تمام فقہاء اس بات پر متفق ہیں کہ غاصبانہ طریقے سے حاصل کی گئی زمین پر نماز پڑھناجائز نہیں۔ 2۔ متعدد احادیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں پر مسجد بنانے سے منع فرمایا ہے اور ایسا کرنے کی وجہ سے یہودونصاریٰ پر لعنت بھی فرمائی ہے۔ اسی لیے فقہاء کی رائے ہے کہ مسجد یاقبر میں سے جو چیز بعد میں بنائی گئی ہے اسے منہدم کردیاجائے۔ اگر مسجد بعد میں بنی ہے تو مسجدمنہدم کردی جائے ورنہ قبر ہٹادی جائے۔ اس کی مثال مسجد ضرار کی ہے جس کی بنیاد تقوے پر نہیں تھی بلکہ مسلمانوں میں تفرقہ اورفساد برپا کرنے کی خاطر بنائی گئی تھی۔ غزوہ تبوک سے واپسی پر اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مسجد کے انہدام کاحکم دیا ۔ مسجد ضرار کے واقعہ سے دو باتیں اخذ کی جاسکتی ہیں: 1۔ اول یہ کہ ان عمارتوں اور جگہوں کو جلانا یامنہدم کرنا جائز ہے جہاں اللہ کی معصیت کاارتکاب ہورہا ہو۔ 2۔ دوم یہ ہے کہ وقف میں ایسی چیزیں بنانا صحیح نہیں ہے جن کی بنیاد اللہ کی معصیت اور نافرمانی پر ہو۔ (1) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سوال:۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات پر گفتگو کررہے تھے، وہ معجزات جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر ظاہر ہوئے اور وہ جو اس ولادت کے بعد ظاہر ہوئے، جیسا کہ عام طور پر لوگ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفلوں میں ان معجزات کا
Flag Counter