Maktaba Wahhabi

97 - 360
روحوں کا چکر سوال:۔ آج کل لوگوں میں روحوں کو بلانے، ان سےغیب کی باتیں معلوم کرنے اورعلاج معالجے کامشغلہ کافی عام ہے۔ ذرائع ابلاغ نے بھی ان حرکتوں کی اتنی تشہیر کردی ہے کہ اچھی خاصی تعداد میں لوگ چکر میں آگئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ روحوں کا کیامعاملہ ہے؟کیا یہ مردوں کی روحیں ہوتی ہیں؟یا کوئی دوسری مخفی قوت جو ڈبوں میں حرکت لاتی ہے۔ قلم خود بخود چلنے لگتے ہیں اور ایسے جوابات لکھتے جاتے ہیں جو صحیح بھی ہوتے ہیں اور غلط بھی۔ یا یہ محض ایک چال اور فریبِ نظر ہے؟کیا روحوں کو عالم برزخ سے بلانا ممکن ہے؟کیا ان سے غیب کی باتیں معلوم کرنا صحیح ہے؟کیا وہ خبریں جنھیں روحیں لاتی ہیں ان کی تصدیق کرنا جائز ہے اور کیا ان سے علاج کرانا درست ہے؟ جواب:۔ ہم اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ کوئی ایسی خفیہ طاقت ضرور ہوتی ہے جو ڈبوں میں حرکت پیدا کرتی ہے۔ قلم خود بخود چلنے لگتے ہیں اور لکھنے لگتے ہیں۔ وہ مخفی قوتیں ایسےجواب لے کرآتی ہیں جو صحیح بھی ہوتے ہیں اور غلط بھی۔ اس بات سے ہم اس لیے انکار نہیں کرسکتے کہ ایک دنیا نے کھلی آنکھوں سے اسے دیکھا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم دینی اُصول ونظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کی تحقیق کریں۔ ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اس کائنات میں کچھ ان دیکھی(غیر مرئی) مخلوقات بھی بستی ہیں۔ مثلاً: 1۔ فرشتے:یہ اللہ کی نورانی مخلوق ہے جس کے ذمہ اللہ نے مختلف کام دے رکھے ہیں۔ مثلاً اچھے اور بُرے اعمال لکھنا، موت کے وقت روحیں قبض کرنا، اچھے بندوں کی حفاظت کرنا، وغیرہ وغیرہ یہ ایک ایسی مخلوق ہے جو فطرتاً اللہ کی نافرمانی نہیں کرسکتی۔ اللہ کی مرضی کے خلاف ایک قدم نہیں اٹھا سکتی۔ اللہ اس کے بارے میں فرماتا ہے: "لا يَعْصُونَ اللّٰهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ"(التحریم:6) جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اورجو حکم بھی انہیں دیاجاتا ہے،
Flag Counter