Maktaba Wahhabi

169 - 315
وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ" (الروم:21) اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم ہی سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو۔ اور اس نے تمہارے درمیان محبت و رحمت کا جذبہ پیدا کیا۔ بلا شبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غورو فکر کرتے ہیں۔ البتہ اسلام جنسی لذت کے حصول کو ایک گندا اور گھناؤ ناعمل نہیں قراردیتا ہے بلکہ اسلام کی نظر میں حلال طریقہ سے جنسی لذت حاصل کرنا بھی ایک کار ثواب ہے جیسا کہ بعض حدیثوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت کی ہے۔ محبت اور شادی سوال:۔ مجھے ایک ایسے لڑکے سے محبت ہو گئی ہے جو دین دار و باخلاق ہے اور اس کے اندر ہر خوبی ہےجس کی ایک لڑکی تمنا کر سکتی ہے ہم محبت میں اتنی دور چلے گئے ہیں کہ ایک دوسرے سے جدا ہو کر جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ ہماری محبت بالکل پاک ہے اور پچھلے چھے سالوں میں ہم نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی جو قابل گرفت ہو اور جس پر ہمیں ندامت ہو۔ ہمیں اس کا انتظار تھا کہ لڑکا برسر روزگار ہوتو ہماری شادی ہو سکے کہ اچانک ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ لڑکے کے برسرروز گار ہوتے ہی اس کے گھر والوں نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا کہ ان کا خاندان میرے خاندان کے مقابلے میں کم حیثیت ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کروں۔ میں اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتی ۔ کسی اور کے ساتھ شادی کرنا میرے لیے ناممکن ہے۔ کیا اس طرح سے میرا کسی کی محبت میں گرفتار ہو جانا اسلام کی نظر میں گناہ ہے؟اور کیا اسلامی شریعت میں ہماری مشکل کا کوئی حل ہے؟
Flag Counter