Maktaba Wahhabi

172 - 315
بنانے کی بہ جائے دین اور بااخلاق ہونے کو معیار بنایا جائے۔ دین اور اخلاق کے معیار پر اترنےوالے رشتہ کو ٹھکرانا یقیناًبڑی بد قسمتی کی بات ہوگی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إِذَا أَتَاكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ خُلُقَهُ وَدِينَهُ فَزَوِّجُوهُ إِلاَّ تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ " (ترمذی، ابن ماجہ) ’’جب تمہارے پاس ایسا رشتہ آئے جس کے اخلاق اور دین داری سے تم مطمئن ہو تو اسے شادی کے لیے منتخب کرلو۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں زبردست فتنہ و فساد پھیل جائے گا۔‘‘ بیوی کو ڈانٹنا اور زدوکوب کرنا سوال:۔ کسی عورت کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ اپنے شوہر کی بدسلوکیوں کا شکار ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرہ میں بعض شوہر ایسے ہیں جو اپنی بیویوں کو ڈانٹتے گالم گلوچ کرتے اور بعض تو اپنے بچوں کے سامنے بیویوں کو مارتے پیٹتے ہیں۔ اس موقع پر عورت جس رسوائی اور بے بسی کا احساس کرتی ہے کوئی دوسرا اسے محسوس نہیں کر سکتا ۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر فضیلت عطا کی ہے تو کیا اس فضیلت کی بنیاد پر انھیں یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو ڈانٹیں ماریں اور ان کے ساتھ نارواسلوک کریں؟ براہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جواب:۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلام نے عورتوں کو جس قدر عزت و احترام عطا کیا ہے اور جتنا عدل وانصاف کیا ہے کسی دوسرے مذہب میں اس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔ اسلام نے عورت کو تمام حیثیتوں میں اس کے مکمل حقوق عطا کیے ہیں خواہ اس کے یہ حقوق ماں کی حیثیت سے ہوں بیوی کی حیثیت سے ہوں بہن کی حیثیت سے ہوں بیٹی کی حیثیت سے ہوں یا ایک انسان کی حیثیت سے ہوں اسلام نے ان تمام جاہلی رسم و
Flag Counter