Maktaba Wahhabi

44 - 315
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر سے باہر سڑکوں کی صفائی کا بھی حکم دیا ہے۔ اور اس بات سے سختی سے منع کیا ہے کہ لوگ راستوں اور دیواروں کے سایہ میں پیشاب یا پاخانہ کریں۔ حدیث نبوی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے: "اِتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ ، قَالُوا : وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُول اللّٰه ؟ قَالَ : الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيق النَّاس أَوْ فِي ظِلّهمْ " (مسلم) ’’ دونوں قابل لعنت چیزوں سے بچو، پیشاب پاخانےسے اور اس شخص سے جو لوگوں کے راستے یا سایے میں پیشاب پاخانہ کرتا ہو۔‘‘ اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے پینے کی چیزوں میں صفائی ستھرائی کی تلقین کی ہے، فرمایا: "أَغْلِقُوا أَبْوَابَكُمْ ، وَأَوْكُوا أَسْقِيَتَكُمْ ، وَخَمِّرُوا آنِيَتَكُمْ ، وَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ" (مسلم) ’’ اپنے گھروں کے دروازے بند کرلیاکرو(یعنی سوتے وقت تاکہ جانور وغیرہ نہ گھس جایا کریں) اور اپنے برتنوں کو ڈھک دیا کرو اوربتی گل کردیا کرو اورپانی کے برتنوں کو ڈھک دیا کرو۔‘‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور جادو سوال:۔ میں ایک طالب علم ہوں اور میری تمنا ہے کہ میرے علم میں زیادہ سے زیادہ وسعت اور گہرائی آئے۔ میں ان علمائے کرام کی بے حد عزت کرتاہوں جنھوں نے علم کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں اور امت مسلمہ کو بحرضلالت سے نکالنے اورراہِ ہدایت دکھانے کی بھرپورکوشش کی ہے۔ ان علمائے کرام میں ایک قابل قدر نام علامہ سید رشید رضا مرحوم کا ہے، جوساری زندگی بدعات وخرافات کے خلاف جنگ کرتے رہے۔ لیکن چند دنوں قبل مجھے معلوم ہوا کہ انھوں نے صحیح بخاری کی ایک حدیث کو صحیح ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اس حدیث میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ یہودیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter