Maktaba Wahhabi

130 - 829
میں نے رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم کو بے شمار دفعہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا ہے۔ (احمد، و ابوداؤد) [1] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی حدیث ہذا کو حسن قرار دیا ہے ۔ یہ حدیث عموم کے اعتبار سے مسواک کی ہر حالت کو شامل ہے، چاہے خشک ہو یا تر۔ اور ’’صحیح بخاری‘‘ کے ’’ترجمۃ الباب‘‘ میں ہے۔ ابن سیرین نے کہا (روزے کی حالت میں) تَر مسواک کا کوئی حرج نہیں۔ کہا گیا اس کا تو ذائقہ ہوتا ہے۔ جواباً فرمایا:پانی کا ذائقہ بھی تو ذائقہ ہے۔ آپ اس سے کلی کرتے ہیں۔ رمضان میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا : سوال: کیا رمضان کے دنوں میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا جائز ہے؟ جواب: روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے۔ رمضان میں مسواک ہر وقت کرنی جائز ہے۔ ظہر سے پہلے ہو یا بعد۔ حدیث میں ہے: (( رَأَیتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ مَا لَا أُحصِی یَتَسَوَّکُ ،وَ ھُوَ صَائِمٌ )) [2] ’’میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ روزہ کی حالت میں کثرت سے مسواک کرتے۔‘‘ یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے سب اوقات کو شامل ہے ۔ دانتوں والا برش مسواک کا نعم البدل بن سکتا ہے ؟ سوال: کیا دانتوں والا برش مسواک کا نعم البدل سمجھا جا سکتا ہے ؟ جواب:معنی میں مطابقت کی وجہ سے غیرمسواک( یعنی برش وغیرہ) کو مسواک کا قائم مقام قرار دیا جا سکتا ہے۔ وضوکے احکام ومسائل سوال: وضوشروع کرتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ جواب: وضوکے شروع میں((بِسمِ اللّٰہِ)) پڑھنی چاہیے۔[3] اور ’’معجم صغیر‘‘ طبرانی میں بروایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ یہ الفاظ بھی مروی ہیں: (( بِسمِ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ)) صاحب ’’مجمع الزوائد‘‘ نے اس کو حسن قرار دیا ہے۔جبکہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور ابن طاہر رحمہ اللہ نے اس کو
Flag Counter