Maktaba Wahhabi

145 - 829
جواب: شرح معانی الآثار میں مذکورہ حدیث میں سیدنا کا اضافہ شاذ مدرج ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (( وہی شاذ ۃ مدرجۃ ظاہرہ الإدراج )) اس روایت کے راوی عبدالرحمن بن عمرو بن عبداللہ بن صفوان النصری ابوزرعہ دمشقی کے بارے میں تقریب میں ہے: ثقۃ حافظ مصنف یعنی ثقہ حافظ اورصاحب ِتصانیف ہے۔ اور سنن أبوداؤد[1] میں اس کی روایت موجودہے۔ ائمہ فن نے اس پر ؍د (ابوداؤد) کی علامت دی ہے جو اس امر کی واضح دلیل ہے۔ اذان کے بعد کی دعا میں اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَاد کے الفاظ موجود ہیں؟ سوال: اذان کے بعد کی دعاء کے آخر میں اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَاد الفاظ حدیث سے ثابت ہیں؟(ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (۱۵ مئی ۱۹۹۸ء) جواب: اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَاد الفاظ بیہقی میں ہیں۔ لیکن علامہ البانی نے انھیں شاذ قرار دیا ہے۔ ارواء الغلیل(۱؍۲۶۱)لہٰذا یہ غیر ثابت شدہ ہیں۔ کیا غسل سے پہلے کیا ہوا وضوء نماز کے لیے درست ہے؟ سوال: کیا غسل سے پہلے ننگے ہونے کی حالت میں کیا ہوا وضونماز کے لیے درست ہے؟ جواب: حالت ِ غسل میں کیا ہوا وضونماز کے لیے کافی ہو سکتا ہے بشرطیکہ اس کے بعد آدمی قُبل یا دُبر وغیرہ کو مَس نہ کرے۔ حدیث بُسرہ بنت صفوا( رضی اللہ عنہما ) میں ہے: ((اِذَا مَسَّ اَحَدُکُم ذَکَرَہٗ فَلیَتَوَضَّأ)) (رواہ مالک، و احمد، وابوداؤد، والترمذی، والنسائی، وابن ماجہ، والدارمی) [2] کیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ۴۰ سال تک عشاء کے وضوء سے نمازِ فجر ادا کی تھی؟ سوال: کیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ۴۰ سال تک عشاء کے وضوسے فجر کی نماز ادا کی تھی؟ علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ اپنی شہرآفاق تصنیف ’’البِدَایَۃ وَالنِّھَایَۃ‘‘ میں رقمطراز ہیں کہ: ’’ آپ چالیس سال تک عشاء کے وضوسے صبح کی نماز ادا کرتے رہے۔(البدایۃ والنھایۃ:۱۰؍۵۴۶) جب کہ علامہ ناصر الدین البانی اپنی کتاب’’نمازِ نبوی‘‘ میں فرماتے ہیں:’’امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ چالیس سال تک عشاء کے وضوسے فجر کی نماز ادا کرتے رہے۔ اس کی کوئی اصل نہیں۔‘‘ اس کے علاوہ علامہ فیروز آبادی نے ’’الرَدُّ عَلَی المُعتَرِضِ‘‘ میں اس کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے اس کو واضح جھوٹ قراردیاہے۔(نمازِ نبوی،ص:۱۲۵) جواب: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں قصہ ہذا بالکل من گھڑت ہے۔ اس کی کوئی اصل نہیں۔ مولانا عبدالحی مرحوم نے بھی قصہ ہذا کو ((إِقَامَۃُ الحُجَّۃ))میں ذکر کیا ہے، لیکن بے بنیاد ہے۔ ویسے بھی انسانی
Flag Counter