Maktaba Wahhabi

147 - 829
نہیں۔ یعنی ’’تحیۃ الوضوء‘‘ صرف مستحب ہے۔ کوئی دوسری نماز بھی اس کے قائم مقام ہو جاتی ہے۔ وضوکے بعد اگر دو رکعت نہ بھی پڑھی جائیں تو کوئی حرج نہیں، البتہ حسنِ نیت پر وضوکا ثواب ضرور ملے گا۔ نماز کی فرضیت کا حکم نازل ہونے سے قبل وضوء کا طریقہ کیا تھا؟ سوال: یہ بات واضح ہے کہ واقعۂ معراج نبوت کے دسویں سال ہوا، اور شبِ معراج کو ہی نماز کی فرضیت ثابت ہے جب کہ جس سورت میں وضواور تیمم کا ذکر ہے وہ سورت ( المائدہ) مدنی ہے اس حساب سے نماز کی فرضیت اور وضوکے حکم کے نزول میں تقریباً تین سال کا فرق ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس دوران وضوکرنے کا کیا طریقہ رائج تھا؟ جواب: وضوء والی آیت کے نزول سے قبل وضوکرنے کا یہی طریقہ تھا ۔اس کے خلاف ثابت نہیں ہو سکا۔ بلکہ پہلی امتوں میں بھی یہی طریقہ رائج تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آیۃ الوضوکے بعد یہ فرض متلو (جس کی تلاوت کی جاتی ہے) بن گیا جب کہ پہلے اس کی یہ حیثیت نہ تھی۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!(فتح الباری:۱؍۲۳۳) کیا نیل پالش لگی ہو تو وضوء ہوجاتا ہے ؟ سوال: عموماً یہی سنا ہے کہ نیل پالش لگی ہو تو وضونہیں ہوتا ، وضونہ ہوا تو نماز نہیں ہوتی۔ لیکن نیا مسئلہ یہ سنا ہے کہ جس طرح دیوار پر پینٹ کیا جائے تو وہ دیوار کا حصہ بن جاتا ہے اسی طرح نیل پالش ناخن پر لگانے سے اس کا حصہ بن جاتی ہے لہٰذا وضوہو جاتا ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔ جواب: نیل پالش لگی ہو تو وضونہیں ہوتا۔ قرآن میں ہے: ﴿ فَاغسِلُوا وُجُوھَکُم وَ اَیْدِیکُم﴾ (المائدۃ:۶)’’وضومیں اپنے ہاتھ اور پاؤں کو دھویا کرو۔‘‘ انگلیوں کا خلال اس لیے کیا جاتا ہے کہ تَری کا اثر ہر عضو پر مکمل طور پر پہنچ جائے۔ ’’صحیح بخاری‘‘ کے ’’ترجمۃ الباب‘‘ میں ہے۔ ابنِ سیرین وضوکے وقت انگوٹھی کی جگہ کو دھوتے تھے۔ [1]پالش ناخن کو دیوار کے پینٹ پر قیاس کرنا، قیاس مع الفاروق(بے جوڑ قیاس) ہے۔ ظاہر ہے پینٹ کی حیثیت مستقل ہے جب کہ موجودہ عمل وقتی اور عارضی ہے۔ کیا ناخن پالش لگا کر عورت وضوء کر سکتی ہے ؟ یا اسے اتارنا ضروری ہے؟ سوال: کیا ناخن پالش لگا کر عورت وضوء کر سکتی ہے ؟ یا اسے اتارنا ضروری ہے؟ (محمد یحییٰ عزیز۔قصور) (۵ مئی ۲۰۰۰ء) جواب: وضوء کے وقت عورت کو نیل پالش اتار دینی چاہیے کیوں کہ اس صورت میں پانی نیچے تک سرایت نہیں کرتا۔ جب کہ یہ لازمی ہے۔ کیا لِپ سٹک لگی ہو تو وضوء ہوجاتا ہے ؟ سوال: لپ سٹک(سرخی) لگائی ہو تو وضوہو جاتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ لپ سٹک ویز لین یا بالائی کی جگہ استعمال
Flag Counter