Maktaba Wahhabi

156 - 829
نواقضِ وضوء وضوء توڑنے والے امور کے متعلق احکام و مسائل کیا مَنی نکلنے سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟ سوال: مَنی نکلنے سے وضوٹوٹتا ہے کہ نہیں؟ جواب: مَنی کے نکلنے سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔ بلکہ غسل کرنا پڑتا ہے۔ سنن ترمذی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلي الله عليه وسلم نے فرمایا: مذی نکلنے سے وضو(لازم) آتا ہے اور منی نکلنے سے غسل (لازم) آتا ہے۔[1] جنازہ کو کندھا دینے سے وضو کا ساقط ہو جانا: سوال: کیا جنازہ کو کندھا دینے سے وضوساقط ہو جاتا ہے؟ جواب: بایں صورت وضوکرنا چاہیے ایک روایت میں ہے کہ جس نے میت کو نہلایا وہ خود نہالے اور جس نے اس کو کندھا دیا اُسے چاہیے کہ وضوبنالے۔ گو ائمہ نے حدیث ہذا کی صحت پر کلام کیا ہے۔ لیکن امام ابن قیم رحمہ اللہ ’’تہذیب السنن‘‘ میں رقمطراز ہیں: کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے گیارہ طُرق ہیں: ((وَھٰذِہِ الطُرُقُ تَدُلُّ اَنَّ الحَدِیثَ مَحفُوظٌ)) ’’اورکثرت طُرق اس بات کی دلیل ہے کہ حدیث محفوظ ہے۔‘‘ ابن القطان اور امام ابن حزم( رحمہما اللہ ) نے ’’المحلّٰی‘‘ میں اس کی تصحیح کی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تلخیص‘‘ میں فرماتے ہیں کہ کم از کم یہ حدیث حسن ہے۔ سوال: کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، راجح مسلک یہی ہے۔ سنن ابی داؤد میں حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
Flag Counter