Maktaba Wahhabi

181 - 829
۲۔ کتاب المساجد مختلف مساجد میں نماز پڑھنے کا ثواب بیت اللہ ، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کا کیا ثواب ہے ؟ سوال: بیت اﷲ شریف ، مسجد نبوی، اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ اور پچاس پچاس ہزار بالترتیب بیان کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے یا اس سے کم اور زیادہ بھی ثابت ہے؟ جواب: یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس کی سند میں راوی ’’رزیق ابو عبد اﷲ الہانی‘‘ مختلف فیہ ہے۔ اس سے بیان کرنے والا ابو الخطاب ’’دمشقی‘‘ ہے اور وہ مجہول ہے۔ امام ذہبی ’’میزان‘‘ میں فرماتے ہیں:((انَّہٗ حَدِیثٌ مُنکَرٌ جِدًّا، بحوالہ مشکٰوۃ حاشیہ البانی(۱؍۲۳۴) ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘(۱؍۴۹۵) مساجد میں قرآن کی تلاوت کا ثواب: سوال: کیا ایسا کسی حدیث سے ثابت ہے کہ مسجد میں قرآن کی ایک آیت پڑھنا ایک اونٹ کے برابر ہے؟ جواب: ہاں! اس موضوع کی روایات صحیح مسلم میں ہیں۔ مساجد کی مخصوص جگہوں کے احکام مسجد و مدرسہ کی جگہ کو تبدیل کرنا: سوال: ایک آدمی نے کسی گاؤں کی سڑک پر شہر سے ۵ کلو میٹر جگہ خریدی۔ اس گاؤں سے ۲ فرلانگ کے فاصلہ پر ایک قطعہ اراضی ڈیڑھ کنال اپنی جمع کردہ پونجی (رقم) سے خریدی۔جس میں سے ایک کنال مدرسہ کے نام وقف کی اور ۱۰ مرلہ اپنے نام کرائی اور ۲ رہائشی کمرے بھی اپنی ذاتی رقم سے تعمیر کرائے اور مدرسہ کی چار دیواری وغیرہ کرائی۔ جس جگہ پر مدرسہ بنایا وہ جگہ غیر آباد ہے۔اس کے قریب اور کوئی رہائش وغیرہ نہ بن
Flag Counter