Maktaba Wahhabi

206 - 829
حرام ہے(تفسیر قرطبی:۱؍۳۸)۔ اور فقہاءِ حنابلہ نے کہا:ایسی مسجدوں میں نماز پڑھنا حرام بلکہ باطل ہے۔تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو ، زادالمعاد :۳؍۲۲ اور مجموعہ فتاویٰ ۲۷؍۱۴۰،۱۴۱) کیا یہ صحیح ہے کہ بیت اﷲ میں سابق انبیاء کی ۷۰ کے قریب قبریں ہیں؟ سوال: ۲۱۔اپریل کے ہفت روزہ میں قبرستان میں نماز کی ممانعت سے اتفاق ہے، مگر غالباَ مشکوٰۃ کی شرح ’’مظاہر حق‘‘ میں یہ بات دیکھی ہے کہ بیت اﷲ میں سابق انبیاء کی ۷۰ کے قریب قبریں ہیں۔ جس طرح عام قبرستان مسمار کرکے مدرسہ تعمیر ہوا ہو نیز نئی مثال دارالحکومت اسلام آباد پرانے قبرستان میں عام مساجد ہوں گی۔ تفصیل لکھیں! جواب: بیت اﷲ میں انبیاء علیہم السلام کی قبروں والا قصہ قابلِ اعتماد طُرق سے ثابت نہیں ہو سکا۔ ہاں البتہ جس جگہ قبروں کا نام و نشان مٹ جائے۔ وہاں تعمیر کا کوئی حرج نہیں اور کفار کی قبروں کو مسمار کرکے بھی تعمیرِ مساجد وغیرہ کا جواز ہے۔ ملاحظہ ہو !صحیح بخاری۔ جس جگہ پر پہلے قبرستان رہ چکا ہو اس جگہ مسجد بنانا اور نماز پڑھنا جائز ہے؟ سوال: ہمارے گھر کے ساتھ ایک مسجد بریلوی حضرات کی ہے، جس جگہ پرمسجد تعمیر ہے اس جگہ پر پہلے قبرستان تھا کیا اس مسجد میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ جواب: قبروں کے آثار موجود نہ ہوتو نماز ہو جائے گی۔ قبرستا ن میں ایک مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے کیا اس مدرسہ میں نماز ہو جاتی ہے ؟ چھوٹے بچوں کا مساجد میں آنا کتنی عمر کے بچوں کو نماز کے لیے مسجد میں لانا چاہیے؟ سوال: رمضان المبارک میں،خصوصاً افطاری کے وقت چھوٹے چھوٹے بچے مسجد میں آجاتے ہیں اور کچھ حضرات ساتھ لے آتے ہیں، کچھ بچے جن میں اکثر کا روزہ نہیں، نماز سے پہلے ہی گھر لوٹ جاتے ہیں، بقایا نماز کے دوران عموماً مسجد میں دوڑ بھاگ کرتے ، باتیں اور شرارتیں بھی کرتے ہیں۔ یعنی ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ خانی وغیرہ۔ کچھ حضرات یہ کہتے ہیں کہ اگر بچوں کو منع کریں گے تویہ بڑے ہو کر مسجد میں نہیں آئیں گے۔ برائے نوازش ارشاد فرمائیں کہ کتنی عمر کے بچوں کو نماز کے لیے مسجد میں لانا چاہیے؟ حدیث خیر الأنام
Flag Counter