Maktaba Wahhabi

217 - 829
کرتے ہوئے فرماتے ہیں: (( وَ کَذَا مَن یَکُونُ اِمَامًا لِمَسجِدٍ آخَرَ وَ مَن فِی مَعنَاہُ )) [1] ’’اسی طرح جو شخص دوسری مسجد میں امام ہے، اور جو اس کے ہم معنی ہے، وہ بھی نکل سکتا ہے۔‘‘ زیادہ بارشوں کو روکنے کے لیے اذانیں دینا: سوال: بعض لوگ بارش زیادہ ہونے کے باعث اذانیں دینا شروع کردیتے ہیں کہ بارش رک جائے کیا یہ شرعی لحاظ سے جائز ہے؟ جواب: بارش روکنے کے لیے اذان دینا ثابت نہیں۔ اذان کے وقت کتوں کا بھونکنا: سوال: جس گاؤں میں اذان نہ ہوتی ہو وہاں اگر کوئی اذان کہے تو کتے اذان کی آواز پر عموماً بھونکنا شروع کردیتے ہیں لیکن جہاں باقاعدہ اذان ہوتی ہے وہاں بھی کئی کتے بھونکتے ہیں ہماری مسجد کے امام جب اذان کہتے ہیں تو مسجد کے پڑوس کا کتا بھونکنا شروع کردیتا ہے یا آواز نکالتا ہے، جب کوئی اور شخص اذان کہے تو چپ رہتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب: اس بارے میں کوئی شرعی نص نظر سے نہیں گزری۔ واضح ہو کہ کتے میں چونکہ شیطانی اوصاف پائے جاتے ہیں۔ شیطان سے اس کا تعلق بھی ہے۔ ممکن ہے نیکی سے معارضہ کی خاطر متنوع صورتوں میں وہ اپنے خُبثِ باطن کا اظہار کرتا ہو، جس طرح کہ اذان سن کر شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے ۔ شرح مسلم میں امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مؤذن چونکہ توحید کا اقرار کرتا ہے ،اور شعارِ اسلام کے لیے دعوت دیتا ہے اس لیے وہ مؤذن کو اپنا دشمن تصور کرتا ہے ۔ کتاب ’’منہیات ابن حجر رحمہ اللہ ‘‘ میں ایک روایت میں ہے۔ شیطان نے اپنے بیس دشمنوں میں سے ایک دشمن مؤذن کو گردانا ہے، جو پانچ وقتی اذان دیتا ہے۔ لوگوں کو نماز کے لیے جگانے کی خاطر سپیکر میں قرآن کی تلاوت کرنا ؟ سوال: اذان کے بعد کسی کو نماز کے لیے بلانا منع ہے لیکن عموماً صبح کی اذان کے وقت لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں ان کو نماز کے لیے جگانے کے لیے سپیکر پر قرآن پڑھنا کیا بدعت ہے یا جائزہے ۔عموماً سردیوں کے موسم میں جب اندر سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور اذان نہیں سن پاتے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Flag Counter