Maktaba Wahhabi

288 - 829
اس امر کی واضح دلیل صحیح مسلم میں قصہ دجال میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا ایک دن سال کی طرح ہو گا۔ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: کیا ہمیں اس میں ایک دن کی نماز کافی ہو گی؟فرمایا نہیں: ’ أُقدُرُوا لَہٗ قَدرًا ’’بلکہ اندازہ کرنا۔‘‘ یعنی گھنٹوں کے حساب سے۔ [1] نمازِ عصر اوّل وقت میں پڑھنا اور اعادہ نہ کرنا: سوال: ہمارے حنفی بھائی خاص کر نمازِ عصر کو دھوپ زرد پڑ چکنے کے بعد بہت دیر سے پڑھتے ہیں:(صلوٰۃ الرسول،ص:۱۴۶) مؤلفہ مولانا صادق سیالکوٹی، میں مذکور مسلم شریف کی ایک حدیث شریف کے مطابق ہم اپنی نماز عصر اوّل وقت پر پڑھ کر پھر جا کر اُن کے ساتھ جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ مزید یہ کہ اگر اُن کے ساتھ دوبارہ نہ پڑھیں تو کوئی حرج تو نہیں؟ جواب: آپ حضرات عصر کی نماز اوّل وقت ادا کر لیا کریں۔ دوبارہ حنفیوں کے ساتھ اعادہ مت کریں۔ نمازِ مغرب کے بعد نمازِ عشاء کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟ سوال: نمازِ عشاء کا وقت نمازِ مغرب کے بعد کب شروع ہوتا ہے؟ یعنی اندازًا کتنے گھنٹے یا منٹ بعد؟ جواب: نمازِ عشاء کا وقت غروبِ شمس کے قریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع ہو جاتا ہے۔ حدیث میں ہے: (( وَقتُ المَغرِبِ مَا لَم یَغِبِ الشَّفَقُ )) [2] یعنی جب تک شفق(سرخی) غائب نہ ہو مغرب کا وقت ہے۔ (شفق کے غروب ہونے پر عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔) اذان سے پہلے ہی اپنی نماز انفرادی طور پرپڑھنا: سوال: ایک مسجد میں نمازِ ظہر کا وقت ۲ بجے مقرر ہوا ہے ایک آدمی ڈیڑھ بجے اذان سے پہلے ہی اپنی نماز انفرادی طور پرپڑھ کر اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔ کیا اس کی نماز قبول ہو گی؟ جواب: نماز پہلے ٹائم ادا کرنی چاہیے۔ کسی جگہ اگر جماعت لیٹ ہوتی ہو تو لوگوں کو ہر وقت جماعت کا انتظام کرنا چاہیے۔ چاہے غیر مسجد میں کیوں نہ ہو۔ تاکہ جماعت کے اجر و ثواب سے محروم نہ رہیں۔ اگر ایسی
Flag Counter