Maktaba Wahhabi

311 - 829
فرض نماز میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی سن کر درود بھیجنا: سوال: فرض نماز کھڑی ہو یا الگ کوئی سنتیں ، نوافل وغیرہ ادا کر رہا ہو۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی سن کر کیا وہ اپنے دل میں درود پڑھ سکتا ہے یا نہیں۔ بعض امام صاحب ایسی آیات کی تلاوت کردیتے ہیں جس میں آپ کا نام آتا ہو۔ دورانِ نماز آپ پر اس طرح سے درود پڑھنا کیسا ہے؟ جواب: اس صورت میں عمومِ اَحادیث کی بنا پر بحالت ِنماز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا جواز ہے۔ اور اگر کوئی نہ پڑھے تو بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس میں اس حدیث پر عمل ہوجائے گا : (( لَا تَقرَئُ وا بِشَیئٍ مِنَ القُراٰنِ اِذَا جَھَرتُ اِلَّا بِاُمِّ القُراٰنِ)) جب میں اونچی آواز سے تلاوت کروں تو سورۂ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھو۔‘‘ [1] حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد والی نماز کی تکمیل کیسے ہوئی؟ سوال: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت نماز پڑھاتے ہوئی تھی۔ کیاحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس وقت کسی صحابی کو امامت کے لیے کھڑا کیا تھا یا نماز دوبارہ پڑھی گئی تھی۔ جواب: اُسی وقت دوسرے صحابی نے تکمیل کرائی تھی۔ دورانِ نماز دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا کیا جائز ہے ؟ سوال: دورانِ نماز دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا کیا جائز ہے ؟ جس کی صورت کچھ اس طرح سے ہو کہ نمازی کے سامنے جائے نماز پر قرآن پاک رکھا ہو اور ایک صفحہ پڑھنے کے بعد وہ صفحہ تبدیل بھی کر سکے۔ کیا ایسا عمل کرنے سے نماز فاسد یا مکروہ تو نہیں ہوتی؟ جواب: قرآن مجید سے دیکھ کر بحالت نماز قرا ء ت کرنا جائز ہے۔ ایسی صورت میں امامت کا بھی جواز ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری کے’’ترجمۃ الباب‘‘میں ہے: (( وَ کَانَت عَائِشَۃُ یَؤُمُّھَا عَبدُھَا ذَکوَانٌ مِنَ المُصحَفِ)) [2] یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام ذکوان ان کی امامت مصحف سے دیکھ کر کرایا کرتا تھا۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
Flag Counter