Maktaba Wahhabi

314 - 829
نماز کے دوران چھینک آ جائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا: سوال: نماز کے دوران چھینک آ جائے تو کیا تحمید کہی جاسکتی ہے؟ جواب: نماز کے دوران چھینک آنے پر’’الحَمدُ لِلّٰہِ‘‘ کہی جاسکتی ہے، لیکن اس کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ کیونکہ ’ یَرحَمُکَ اللّٰہُ ‘ کا تعلق انسانی گفتگو سے ہے۔ جب کہ ((الحَمدُ لِلّٰہِ) قرآنی الفاظ میں سے ہے، اس لیے اس کا جواز ہے۔ سوال: نماز میں چھینک آئے تو نمازی ((الحمد ﷲ)) کہہ سکتا ہے یا نہیں؟ جواب: بحالتِ نماز چھینک آنے سے ((الحمد ﷲ)) کہا جا سکتا ہے، لیکن جواب دینا صحیح نہیں کیونکہ اس کا شمار لوگوں کے کلام میں ہوتا ہے، جو شرعاً ممنو ع ہے۔
Flag Counter