Maktaba Wahhabi

315 - 829
آدابِ جماعت و امامت (شروط صلاۃ) آدابِ جماعت جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ اور کوئی نماز ادا نہ کرنا: سوال: جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ اور کوئی نماز ادا نہیں ہو سکتی تو اس حالت میں ایک نمازی ظہر کی پہلی چار سنتوں میں سے تیسری رکعت میں ہے اور ادھر جماعت کھڑی ہو جاتی ہے تو کیا وہ بقیہ نماز ادا کرے یا نہیں۔ اگر ادا کرے تو اس کی سنتیں ادا ہو جائیں گی یا نہیں؟ جواب: جب سنتوں کی چار رکعتوں سے ایک رکعت باقی ہو تو چھوڑ کر جماعت کے ساتھ شامل ہو جانا چاہیے۔ جماعت سے فراغت کے بعد کُل رکعات نئے سرے سے پھر پڑھنی ہوں گی۔ بناء کی روایت کمزور ہے۔صحیح حدیث میں ہے: ((لَا تُقبَلُ صَلٰوۃُ مَن أَحدَثَ، حَتّٰی یَتَوَضَّأَ)) [1] ’’جب کوئی بے وضوء ہو جائے تو نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وضوء کرلے۔‘‘ دو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو امام کا ساتھ والے سے ایک قدم آگے کھڑا ہونا: سوال: دو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو کیا امام ساتھ والے سے ایک قدم آگے کھڑا ہو یا کہ بالکل برابر ٹخنے کے ساتھ ٹخنہ ملا کر کھڑا ہو ؟ جواب: اس حالت میں مقتدی اور امام دونوں ٹخنے ملا کر برابر کھڑے ہوں۔ تقدیم و تاخیر کا کوئی ثبوت نہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت(( بِتُّ فِی بَیتِ خَالَتِی مَیمُونَۃَ))پر یوں تبویب قائم کی ہے: ((بَابُ یَقُومُ عَن یَمِینِ الاِمَامِ بِحِذَاۂٖ سَوَائً اِذَا کَانَا اثنَینِ )) لاؤڈ سپیکر کی اذان پر مسجد جانے کا حکم: سوال: بروایت حضرت ابن اُمّ مکتوم رضی اللہ عنہ کہ جب انھوں نے نماز گھر میں پڑھنے کی اجازت مانگی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے اذان سنائی دیتی ہے؟ اذان سننے کے پیشِ نظر آج کل لاؤڈ سپیکر کی آواز میلوں
Flag Counter