Maktaba Wahhabi

333 - 829
الإِمام سُترَۃُ مَن خَلفَہ )) ’’ امام کا سُترہ مقتدی کا سُترہ ہے۔ ‘‘ پھر قصہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے استدلال کیا ہے: (( فَمَرَرتُ بَینَ یَدَیِ بَعضِ الصَّفِّ۔ فَنَزَلتُ، وَ اَرسَلتُ الأَتَانَ تَرتَعُ ، وَ دَخَلتُ فِی الصَّفِّ فَلَم یُنکِر ذٰلِکَ عَلَیَّ اَحَدٌ)) [1] یعنی ’’میرا گزر بعض صف کے آگے سے ہوا۔ میں اترا اور گدھی کو چَرنے کے لیے چھوڑ دیا اورمیں صف میں شامل ہو گیا۔ اس بات کا مجھ پر کسی نے انکار نہ کیا۔‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (( وَ کَأنَ البُخَارِیَّ حَمَلَ الأَمرَ فِی ذٰلِکَ عَلَی المَألُوفِ المَعرُوفِ مِن عَادَتِہٖ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، أَنَّہٗ کَانَ لَا یُصَلِّی فِی الفَضَائِ اِلَّا وَالعَنزَۃُ أَمَامَہٗ )) [2] بحالتِ نماز عارضہ کی وجہ سے خالی جگہ کو پُر کرنا : سوال: جب ہم فرض نماز پڑھ رہے ہوں اور کسی آدمی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ جگہ جو خالی رہ جاتی ہے کیا اس کو پُر کرنا چاہیے یا ویسے ہی کھڑے رہنا چاہیے۔ اکثر بچے صف چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں تو کیا اس صورت میں ہم چند قدم آگے چل کر صف پُر کر سکتے ہیں یا کہ نہیں اس کے متعلق بھی تفصیل سے بتائیں۔ جواب: بحالتِ نماز عارضہ کی وجہ سے خالی جگہ کو پُر کرلینا چاہیے۔ سنن ابو داؤد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے، کہ شیطان کے لیے صفوں کے درمیان جگہ نہ چھوڑو۔ مسجد کی دوسری منز ل پر عورتیں مردوں کے برابر صف بنائیں یا مردوں سے پیچھے بنائیں؟ سوال: مسجد کی دوسری منز ل پر عورتیں مردوں کے برابر صف بنائیں یا مردوں سے پیچھے بنائیں؟ جواب: موجودہ شکل میں عورتوں کی صف مقتدی مَردوں کے برابر بن سکتی ہے۔ بظاہر اس میں کوئی امر مانع نہیں اگرچہ اصل یہ ہے، کہ عورتوں کی صف مردوں کے پیچھے ہو۔ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا: سوال: آج کل مساجد میں کرسی پر بیٹھ کر فرص نماز پڑھنے کا رجحان ہورہا ہے۔ باوجود اس بات کے کہ قیام
Flag Counter