Maktaba Wahhabi

475 - 829
میں مصرح (واضح) کوئی ایک حدیث بھی پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچ سکی۔ اس لیے دونوں حالتوں کو برابر کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔ بلاریب معارض کے مد مقابل انداز حکیمانہ ہونا چاہیے جیسے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ اُدعُ اِلیٰ سَبِیلِ ربِّکَ بِالحِکمَۃِ وَالمَو عِظَۃِ الحَسَنَۃِ ﴾ (النحل:۱۲۵) سوال: مسئلہ رفع الیدین کے بارے میں تفصیل سے تحریر کریں؟ جواب: رفع الیدین رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس بارے میں بہت ساری احادیث وارد ہیں۔ ان کا احاطہ مختصر مجلس میں مشکل امر ہے۔ اس بارے میں’’صلوٰۃ الرسول صلي الله عليه وسلم ‘‘ مؤلفہ مولانا محمد صادق مرحوم سیالکوٹی کی طرف رجوع فرمائیں! کافی حد تک تشفی ہو جائے گی۔(ان شاء اﷲ تعالیٰ) اور اگر عربی زبان سے واقف ہیں تو ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ جلد اوّل کا مطالعہ کریں۔ اس میں مخالفین کے دلائل کا جائزہ بھی خوب پیش کیا ہے، جو قابلِ تعریف اور لائقِ تحسین ہے۔ بطورِ مثال حدیث ملاحظہ فرمائیں: ’’ حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ تحقیق رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ اٹھاتے تھے برابر مونڈھوں کے، جب شروع کرتے نماز، اور جب تکبیر کہتے واسطے رکوع کے، اور جس وقت اٹھاتے سر اپنا رکوع سے، اٹھاتے دونوں ہاتھ اسی طرح سے( یعنی جس طرح نماز کے شروع میں اٹھاتے تھے۔[1] بغیر رفع الیدین نماز کا حکم: سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جو کہ حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہے، وہ سورہ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھتا ہے۔ دیگر نماز کے اہم بنیادی ارکان کو سنت کے مطابق کرتا ہے، لیکن رفع الیدین نہیں کرتا۔ کیا اس کی نماز ہو گی یا نہیں؟ یا کہ صرف اس سنت کے ثواب و فضیلت سے محروم ہو جائے گا۔؟ جواب: مذکور شخص کی نماز تو رفع یدین کے بغیر ہو جائے گی۔ لیکن اس کو التزامِ سنت کی تبلیغ وترغیب و اہمیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ﴿لَعَلَّ اللّٰہَ یُحَدِّثُ بَعدَ ذٰلِکَ أَمرًا﴾ کیا رفع یدین کے بغیر نماز ہو جاتی ہے ؟ سوال: رفع یدین کے بغیر نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ یا پورا ثواب ملتا ہے کہ نہیں؟
Flag Counter