Maktaba Wahhabi

605 - 829
فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟ سوال : فرض نمازوں کےبعد اجتماعی دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟ جواب: فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا ثابت نہیں ۔ نماز کے بعد امام اور مقتدیوں کا ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا درست عمل ہے؟ سوال: کسی بھی (باجماعت)نمازکے بعد امام اور سب مقتدی ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں، تو کیا یہ عمل کسی بھی حدیث سے ثابت ہے ؟ کیونکہ اکثر بلکہ بے شمار اہلِ حدیث حضرات نمازِ جمعہ کے بعد اجتماعی دعا کرتے ہیں؟ جواب: فرض نماز کے بعد بلا عارضہ( بلاسبب و بلا مطالبہ) اجتماعی دعا کا صحیح احادیث سے ثبوت نہیں ملتا۔ جمعہ غیر جمعہ سب کا حکم یکساں ہے۔ تفریق کی کوئی وجہ نہیں۔ امام صاحبان نماز کے بعد اجتماعی دعا مانگے ہیں کیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ سوال: آج کل امام صاحبان فرض نماز کے بعد مقتدیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی دعا مانگتے ہیں کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرض نمازوں کے بعد اسی طرح اجتماعی دعا مانگا کرتے تھے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں کرتے تھے تو پھر یہ دعا مانگنا بدعت ہے یا کہ نہیں؟ جواب: فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ ظاہر ہے عدمِ ثبوت کی بناء پر’’احداث فی الدین‘‘ ہی قرار پائے گی۔ صحیح حدیث میں ہے:((مَن اَحدَثَ فِی اَمرِنَا ھَذَا مَا لَیس مِنہُ فَھُوَ رَدٌّ )) [1] یعنی’’ جو دین میں اضافہ کرے، وہ مردود ہے۔‘‘ اس سلسلہ میں حکیم مولوی عماد الدین حنفی دیوبندی بلوچستانی کی تالیف’’التحقیق الحسن فی نفی الدعا الاجتماعی بعد الفرائض والسنن‘‘لائقِ مطالعہ ہے۔ نماز کے بعد باجماعت دعا : سوال: جناب مَن نماز کے بعد باجماعت دعا کے متعلق آپ کا فتویٰ’’الاعتصام‘‘ میں شائع ہوا تھا جس کے مطابق باجماعت نماز کے بعد باجماعت دعا مانگنے کی کوئی صحیح حدیث معلوم نہ ہونے کاذکر تھا۔ جس کی بناء پر
Flag Counter