Maktaba Wahhabi

720 - 829
وجہ سے مسجد اہلِ حدیث میں ہر روز جھگڑے ہو رہے ہیں ۔ ہماری مسجد سے تقریباً متصل اہل ِ بدعت کی مسجد ہے جذباتی نوجوانوں کو ذرا احساس نہیں کہ خطیب اور ہماری ان حرکات سے جماعتی وقار مجروح ہو رہا ہے۔ جواب: نمازِ تراویح باجماعت پڑھنا بدعت نہیں، یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چار راتوں تک اس کی جماعت کروائی تھی۔ پھر محض اس وجہ سے جماعت ترک کی کہ کہیں فرض نہ ہو جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب یہ خدشہ زائل ہوگیا، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس نیک کام کو دوبارہ شروع کر دیا۔ عشاء کے بعد کسی وقت بھی ’’قیام اللیل‘‘ ہوسکتا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت اس امر پر واضح دلیل ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگو ں کی سہولت کے پیشِ نظر اس کو رات کے پہلے حصہ میں مقرر کر دیا ۔ یہ کوئی بدعت کا کام نہیں۔ جملہ مسائل کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو( کتاب قیام اللیل) از امام محمد بن نصرمروزی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاتین دن نمازِ تراویح پڑھاناسنتِ مؤکدہ کہلائے گی یا غیر مؤکدہ؟ سوال: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ تراویح تین دن پڑھائی ۔ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور سے نمازِ تراویح بہت التزام سے ادا کی جاتی رہی۔ اسے سنت مؤکدہ کہیں گے یا غیر مؤکدہ۔ جواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین روز نمازِ تراویح پڑھائی پھر فرضیت کے ڈر سے اس کو ترک کر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے علت زائل ہوگئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دوبارہ اس عملِ خیر کو شروع کر دیا۔ نبی صلي الله عليه وسلم کے قصد و ارادہ اور شوقِ تراویح سے معلوم ہوتا ہے کہ تراویح کی ادائیگی سنت مؤکدہ ہے۔ نمازِ تراویح میں ختم قرآن کا حکم: سوال: 1۔ مسلمانوں میں قرآن شریف کو حفظ کرنا صرف اس لیے کہ رمضان المبارک میں تراویح میں پڑھا جائے جیسا کہ آج کل مروّج ہے ، شریعت کی رُو سے کیساہے؟ 2۔اگر حافظ صاحبان تراویح میں پورا قرآن ختم نہ کریں تو خدا کے ہاں جوابدہ ہوں گے؟ یعنی حافظ ہوتے ہوئے اگر کوئی روزانہ نصف یا ربع سپارہ تراویح میں سنائے حتی کہ رمضان ختم ہو جائے اور اس کا قرآن ختم نہ ہوا ہو۔ 3۔کیا نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی کوئی حدیث ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہو کہ تراویح میں پورا قرآن پڑھو! اور بقایا لوگ سنیں۔ اگر نہیں تو جب ہمارے علمائے کرام روزہ کھولنے کی دعا میں دو الفاظ کے اضافے کو بدعت قرار دیتے ہیں تو حفاظ کرام کا یہ عمل کیسا ہے ؟
Flag Counter