Maktaba Wahhabi

742 - 829
وتر نماز کے بعد مزید نوافل پڑھنا: سوال: وِتر رات کی آخری نماز ہونی چاہیے یا وتروں کے بعد نوافل ادا کر سکتے ہیں ؟ چند احباب کہتے ہیں کہ وِتر آخری نماز ہونی چاہیے اور جو دو رکعت ثابت ہیں وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے کیا تراویح اور وِتر ادا کرنے کے بعد نوافل ادا کر سکتے ہیں؟ جواب: وِتر کے بعد دو رکعت پڑھنا سنت سے ثابت ہے ۔چنانچہ صحیح مسلم میں حدیث ہے: ((ثُمَّ یُوتِرُ، ثُمَّ یُصَلِّی رَکعَتَینِ، وَ ھُوَ جَالِسٌ )) [1]’’پھر آپ وِتر پڑھتے۔ پھر بیٹھ کر دو رکعتیں پڑھتے۔‘‘ شارح مسلم امام نووی فرماتے ہیں: (( قُلتُ: اَلصَّوَابُ اِنَّ ھَاتَینِ الرَّکعَتَینِ فَعَلَھُمَا بَعدَ الوِترِ جَالِسًا، لِبَیَانِ جَوَازِ الصَّلٰوۃِ بَعدِ الوِترِ)) ’’میں کہتا ہوں درست بات یہ ہے، کہ یہ دو رکعتیں وتروں کے بعد جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر پڑھی ہیں، وِتر کے بعد نماز پڑھنے کا جواز بیان کرنے کے لیے ہے۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ شارحینِ حدیث نے ان دو رکعتوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ نہیں سمجھا۔ البتہ بعض اہلِ علم نے کہا ہے، کہ وِتر کو رات کی آخری نماز بنانے والی حدیث قولی ہے، جب کہ وِتر کے بعد نماز والی حدیث فعلی ہے۔ فعل میں چونکہ خاصے کا احتمال ہوتا ہے، بخلاف قول کے ، اس لیے بہتر ہے کہ وِتر کے بعد کوئی نماز نہ پڑھی جائے۔ عشاء کے ساتھ وتر پڑھ لیے تو آخر رات نفل کیسے پڑھیں؟ سوال: اگر نماز عشاء کے ساتھ ہی وِتر پڑھ لیے جائیں تو آخر رات نفل پڑھنے کے لیے کیا طریقہ کار ہے ؟
Flag Counter