Maktaba Wahhabi

792 - 829
پندرہ دن کے بعد ایک رات اپنے گھر پر آنے والا نمازِ قصر کہاں ادا کرے؟ سوال: میرا مستقل رہائشی مکان میرے ڈیوٹی سٹیشن سے ۹۰ کلومیٹر دورہے، اور میرا زیادہ تر قیام ڈیوٹی سٹیشن پر ہی ہوتا ہے۔ یہاں رہائش سرکاری ہے اور تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں اور نماز پوری ادا کرتا ہوں۔ تقریباً پندرہ روز بعد مستقل گھر میں جوکہ والد صاحب کی ملکیت ہے، ایک رات کے لئے جاتا ہوں۔آیا یہاں نماز قصر کی جاسکتی ہے؟ (ڈاکٹر حق نواز، راولپنڈی) جواب: جب والد صاحب کی زیارت کیلئے جائیں تو وہاں نماز پوری پڑھیں، احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اور صحابہ کرام نے کتنے کلو میٹر پر نمازِ قصر ادا کی ہے؟ سوال: میں روزانہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں اپنے گھر سے تقریبا۲۵ کلو میٹر فاصلہ طے کر کے شام کو واپس گھر آتا ہوں۔ کیا اس دوران میں قصر نماز ادا کروں یا نماز کو پورا پڑھوں؟ اس کے بارے میں قرآن اورشریعت سے آگاہ کریں۔ یہ بھی بتائیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے کتنے کلو میٹر پر نمازِ قصر ادا کی ہے؟ جواب: مذکورہ مسافت پر آپ قصر کر سکتے ہیں۔ صحیح مسلم میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تین کوس یا تین فرسخ( نو کوس) نکلتے یعنی سفر کرتے تو دوگانہ پڑھتے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’فتح الباری‘‘ میں اس حدیث کے بارے میں رقمطراز ہیں: حدیثِ ہذا اس بارے میں بہت صحیح اور بہت صریح ہے، لیکن اس حدیث میں تین کوس یا تین فرسخ بصیغۂ شک بیان ہوا ہے۔ اس بناء پر بعض اہلِ علم نے کہا ہے کہ احتیاطاً دوگانہ نو کوس پر پڑھنا چاہیے کیونکہ نو کے بڑے عدد میں تین بھی شامل ہے۔ ۲۰۰کلومیٹر سفر کرنے والے کے لیے مسافت کی مقدار کتنی ہو گی؟ سوال: میرے شوہر روزانہ ملازمت کے سلسلے میں آنے جانے کا ۲۰۰ کلو میٹر سفر طے کرتے ہیں۔ صبح نمازِ فجر کے بعد روانہ ہوتے ہیں اور عصر سے پہلے گھر پہنچتے ہیں۔ ظہر کی نماز قضاء ادا کرتے ہیں۔ اب آپ یہ واضح کریں کہ وہ نمازِ ظہر اور عصر قصر کرکے پڑھیں؟ رسالہ میں آپ نے ایک سائل کو ۲۵ کلو میٹر پر نمازِ قصر کرنے کا فرمایا ہے، لیکن جو یہ کہا جاتا ہے کہ پندرہ دن کی نیت ہو تو قصر کر سکتے ہیں؟ جواب: محترمہ اپنے سوالات کے جوابات بالاختصار ملاحظہ فرمائیں! ۱۔ آپ کے شوہر سفر کے دوران نمازِ ظہر قصر کر سکتے ہیں۔اور عصر کے وقت وہ چونکہ گھر تشریف لے
Flag Counter