Maktaba Wahhabi

844 - 829
اﷲ رب العزت ہم میں فہم و فراست اور شعور پیدا کرکے صراطِ مستقیم کی رہنمائی فرمائے۔ آمین! عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت : سوال: عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے؟ جواب: اس بارے کوئی مرفوع متصل روایت نہیں ہے۔ البتہ آثارِ صحابہ حضرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما وغیرہ سے ثابت ہے، کہ تکبیرات یوم عرفہ، یعنی نوذوالحجہ کی صبح سے لے کر ۱۳ ذوالحجہ تک ہیں۔ (فتح الباری ۲؍۴۶۲) یہی بات ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی ’’ابن ابی شیبہ‘‘ وغیرہ میں ثابت ہے۔ نماز کے بعد بآواز بلند تکبیرات کہنے سے کسی کی نماز میں خلل کا حکم: سوال: کیا ہر نماز کے بعد بآواز بلند تکبیرات کہنی چاہئیں؟ خواہ کسی کی نماز میں خلل ہی پڑتا ہو؟ جواب: فرض نماز کے بعد بآوازِ بلند تکبیریں کہنا جائز ہے۔ صحیح بخاری کے باب ’’التَّکبِیرُ اَیَّامَ مِنٰی‘‘ کے تحت حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بالعموم اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بالخصوص جواز منقول ہے۔ البتہ کسی کی نماز میں خلل سے بچنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’المغنی‘‘ (۲؍ ۲۹۱) نمازِ عیدین کی تکبیرات : سوال: نماز عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہیں جو کہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ ہیں یا تکبیر تحریمہ سمیت سات تکبیریں ہیں؟ اور کیا دوسری رکعت میں تکبیر قیام کے علاوہ پانچ تکبیریں ہیں؟ جواب: نماز عیدین میں بارہ تکبیریں تکبیر تحریمہ اور دوسری رکعت میں انتقالی تکبیر (جو سجدے کے بعد کھڑے ہوتے ہوئے کہی جاتی ہے) کے علاوہ ہیں۔ ’’دارقطنی ‘‘کی روایت میں ہے: (( سِوَی تَکبِیرَۃِ الاِفتِتَاحِ )) [1] اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: ((سِوَی تَکبِیرَتیَ الرَّکُوعِ)) [2] تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (التحفہ : ۳؍ ۸۳) نماز عید کی زائد تکبیرات کے درمیان فاصلہ: سوال: نماز عید کی زائد تکبیرات کے درمیان کس قدر فاصلہ ہونا چاہیے؟ زائد تکبیرات کہنے کے
Flag Counter