Maktaba Wahhabi

87 - 829
۵۔ صرف ماں کے دودھ پر گزارا کرنے والی بچی؟ جواب: ۱۔جونسی عورت کا بھی دودھ پی لے حکم ایک جیسا ہے چھینٹے لگانے چاہئیں۔ ۲۔ چھینٹے کافی ہیں احتیاطاً کپڑا دھو لیا جائے۔ ۳۔ بایں صورت کپڑے کو دھونا ضروری ہے۔ ۴۔ کپڑے کو دھونا چاہیے۔ ۵۔ بچی کا پیشاب ہر صورت میں دھونا چاہیے۔ بال نوچنے سے نکلنے والے سفید مادے کا کیا حکم ہے ؟ سوال: بال نوچا یا اکھیڑا جائے تو اس کے سرے پر سفید مادہ لگا ہوتا ہے۔ کیا بعض اہل علم کا اسے ناپاک کہنا درست ہے؟ جواب: اس کے ناپاک ہونے کی کوئی دلیل یا تصریح میری نظر سے نہیں گزری۔ قے، دُکھتی آنکھ کا پانی اور پیپ رِسنے کی صورت میں وضوء اور نماز کا کیا حکم ہے؟ سوال: قے، دکھتی آنکھ کا پانی، زخم سے رِسنے والا پانی جو کبھی سفید اور کبھی ہلکی سی سرخی لیے ہوتا ہے اور پیپ وغیرہ کیا یہ چیزیں ناپاک اور پلید ہیں یا نمازی کے لیے ان اشیاء میں کوئی حرج نہیں؟ جواب: صرف طبعی کراہت ہے ان چیزوں کے ناپاک ہونے کی شرعی کوئی دلیل نہیں۔ پانی میں پیشاب کے چھینٹے پڑنے کے بعد اس سے وضوء ہوجائے گا؟ سوال: ایک دن بجلی نہیں آرہی تھی۔ اس وجہ سے مسجد کی ٹینکی میں پانی نہ بھرا جاسکا اور پانی ختم ہوگیا۔ ٹب میں پانی ڈال کر کچھ لوگوں نے مسجد کی چھت پر وضوکیا اور کچھ نے ابھی کرنا تھا کہ اوپر بنی ہوئی ٹینکی کے پاس بلی نے پیشاب کردیا۔ پیشاب کے ایک دو چھینٹے ٹب میں بھی گرگئے۔ امام صاحب نے اسی پانی سے وضوکرکے نماز پڑھائی۔ سب لوگ کہہ رہے تھے کہ امام صاحب کا وضونہیں ہوا کیونکہ پانی پلید ہوگیا تھا۔ جب کہ امام صاحب کا کہنا ہے کہ ایک دو قطرے پڑنے سے پانی پلید نہیں ہوتا۔ کیا امام صاحب کا وضودرست ہے، اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟ جواب: یاد رہے کہ اصلاً پانی پاک ہی ہے، یہ دو طرح سے پلید ہوتا ہے:
Flag Counter