Maktaba Wahhabi

93 - 829
سرخ رنگ کے خون کا حکم کیا ہے ؟ سوال: مجھے ہر ماہ چھے دن سرخ رنگ کا خون آتا ہے، اور کبھی کبھار عادت سے دوچار دن زائد، زائد خون کا رنگ بھی سرخ ہی ہوتا ہے۔ اس حالت میں نماز بارے کیا حکم ہے؟ جواب: محترمہ ایسی حالت کو رگِ عاذل کے پھٹنے کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطانی چونکا قرار دیا ہے۔ بایں صورت حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کے واقعہ کی بناء پر آپ کے لیے شرعی حکم یہ ہے کہ عام عورتوں کی عادت کی بناء پر چھ سات دن ماہواری کے شمار کرلیا کریں۔ باقی ایام میں باقاعدہ بعد از طہارت نماز پڑھا کریں۔ اس کی مزید تفصیل سبل السلام (۱؍۳۷۴) میں دیکھی جاسکتی ہے۔ کیا سیاہی مائل خون حیض کا خون ہے؟ سوال: ایک عورت کو باقاعدگی سے ہر مہینے میں تقریباً تین چار دن ماہواری آتی ہے۔ مگر بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ماہواری ہونے کے چند دن بعد دوبارہ سیاہ رنگ کا خون ایک دن آتا رہتا ہے۔ خلافِ عادت اس سیاہی مائل خون آنے پر اُسے نماز، روزہ ادا کرنا چاہیے یا نہیں؟ جواب:سیاہی مائل سرخ خون حیض کا خون ہے۔ اس صورت میں نماز چھوڑ دینی چاہیے۔ چنانچہ حدیث میں ہے۔(( اِنَّ دَمَ الحَیضِ اَسوَدُ یُعرَفُ )) [1] ماہواری کا خون مہینے میں ایک سے زیادہ دفعہ بھی آسکتاہے۔چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں ان الفاظ میں باب قائم کیا ہے: ’’بَابُ اِذَا حَاضَت فِی شَھرٍ ثَلَاثَ حِیَضٍ…‘‘ ’’یعنی اگر عورت کو ایک مہینے میں تین حیض آ جائیں تو؟‘‘پھر دلائل سے اس بات کو ثابت کیا ہے۔ کیاسرخ ،پیلا یا مٹیالے رنگ کا خون حیض کا خون ہوگا؟ سوال: حیض کے دنوں میں سرخ پیلایا مٹیالا خون خارج ہو تو اسے حیض سمجھا جائے گا یا صرف کالا خون ہی حیض خیال کیا جائے گا؟ جواب: حیض کے دنوں میں یہ خون حیض ہی سمجھا جائے گا۔[2]
Flag Counter