Maktaba Wahhabi

136 - 614
(کہ میری نماز سے اللہ قبر روشن کردیتا ہے) ثابت کی مراسیل سے ہے؟ ’’جب مسلمان کے جنازے میں چالیس آدمی توحید والے شریک ہو جائیں اللہ ان کی سفارش اس کے حق میں قبول کرے گا۔‘‘ [1] تو کیا اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ چالیس سے کم لوگ جنازہ نہ پڑھیں؟ نیز زکوٰۃ کے بارے میں قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَ تُزَکِّیْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَیْہِمْ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ ) (التوبۃ:103) ”ان کے مالوں سے صدقہ لو، اس(صدقہ) کے ذریعے تو ان کا ظاہر و باطن پاک کرو اور ان کے لیے دعا کرو، بے شک تیری دعاان کے لیے تسلی ہے۔‘‘ تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ زکوٰۃ لینا، آپ کا ہی خاصہ ہے ، کیونکہ آپ کی دعا ان کے لیے تسلی ہے ، کسی اور کی نہیں سیدنا ابوبکر کی خلافت میں جو لوگ زکوٰۃ کے منکر ہو گئے تھے، انھوں نے بھی یہی آیت پیش کرکے کہا تھا کہ زکوٰۃ کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات تک تھا، اب نہیں، اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے تلوار اٹھائی۔ سو اس قسم کے دلائل سے خاصہ ثابت نہیں ہو سکتا، بلکہ کوئی واضح دلیل چاہیے ، جس میں خاصہ ہونے کا ذکر ہو۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صحابہ نے بھی نمازِ جنازہ پڑھی، اس سے بھی تائید ہوتی ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ نہیں بلکہ عام ہے۔ (فتاویٰ اہل حدیث:2/462) غائبانہ نمازِ جنازہ شہید معرکہ کی نمازِ جنازہ سوال۔محترم یہ تین سوالات درپیش ہیں، جو صحیح تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے میرے لیے بہت الجھ گئے ہیں، لہٰذا آپ ان کی شرع متین کے حوالے سے دلیل کے ساتھ ہر مسئلے کی صحیح صورت واضح فرمادیں۔ 1۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا خلفائے راشدین میں سے کسی نے شہید معرکہ کا جنازہ پڑھا ہے یا نہیں؟ 2۔ آپ نے اپنے شاگرد عزیز مولانا خالد سیف شہید کا جنازہ نہیں پڑھا تھا، نہ پڑھنے کی کیا وجہ تھی؟ 3۔ کسی کا غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھنے کی کون سی شرائط ہیں؟ نیز کسی شہید کے غائبانہ جنازہ کی اطلاع دینے کے لیے اشتہار چھپوانے، بینرز لگوانے اور وال چاکنگ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (مبشر علی، نائب خطیب، جامع مسجد ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لاہور)
Flag Counter