Maktaba Wahhabi

173 - 614
قبرمیں مردے کے ساتھ قرآن مجید بھی دفن کرنا سوال۔ ایک گھرانے نے اپنی بہو کی وفات کے وقت بطورِ ثواب قبر میں عورت کے سینے پر قرآن مجید رکھ کر دفنا دیا ہے کیا اسلام میں جائز ہے ؟ اور کیا اب قبر کو اکھاڑ کر قرآن مجید نکالنے کی اجازت ہے یا کہ نہیں؟ (آفتاب اقبال(ابوطلحہ) جہلم) (یکم مئی 1998) جواب۔ میت کے ساتھ قرآن کو دفنانے کی صورت میں اب قبر کو اکھاڑنا نہیں چاہیے کیونکہ یہ فعل اکرامِ میت کے منافی ہے۔ بوقت دفن دعا (مِنْہَا خَلَقْنَاکُمْ)کی سند کی تحقیق سوال۔دفن کے وقت دعا مِنْہَا خَلَقْنَاکُمْ کی سند کی تحقیق۔ (یقین شاہ اور کزئی ابو ظہبی) (25 اکتوبر 1996) جواب۔ یہ حدیث ’’مسند احمد‘‘ اور ’’سنن الکبرٰی بیہقی‘‘ میں ہے لیکن اس کی سند سخت ضعیف ہے کیونکہ اس میں یکے بعد دیگر تین راوی ضعیف ہیں۔ تدفین کے وقت قبر کے اندر رشتہ داروں کا تھوڑی سے مٹی جمع کرکے رکھنا سوال۔تدفین کے وقت قبر کے اندر رشتہ داروں کا ذرہ ذرہ مٹی جمع کرکے تھوڑی سی رکھنا کیسا ہے؟ (ابوعبداللہ نذیر احمد جونیجو،سندھ) (7 مئی 1999) جواب۔ بوقت دفن رشتہ داروں کا قبر کے اندر مٹی رکھنا محض رسم و رواج ہے۔ اس سے اجتناب ضروری ہے۔ حدیث میں ہے: ( مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ ) [1] ” یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘ تدفین کے بعد کیا قبر پر پانی چھڑکا جا سکتا ہے ؟ سوال۔ میت کو دفن کرنے کے بعد قبرپر پانی چھڑکنا کیا صحیح احادیث سے ثابت ہے ؟ (سائل) (30مئی 2003ء) جواب۔ میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر پانی چھڑکنے والی بعض روایات میں کلام ہے۔ البتہ عبدالعزیز دراوردی عن جعفر بن محمد عن ابیہ کے طریق کو علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے ’’ارواء الغلیل‘‘(3/206) میں سند کے اعتبار سے صحیح قرار دیا ہے۔ اور جعفر بن محمد عن ابیہ سے دوسرے طریق کے بارے میں فرماتے
Flag Counter