Maktaba Wahhabi

183 - 614
میت کے دفنانے کے بعد ایک رجسٹر رکھ دیتے ہیں اور تعزیت (عرف دعاء) کے لیے لوگ آتے ہیں۔ اپنی طاقت کے مطابق سوگوار کو پیسے دے کر رجسٹر پر درج کرا دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یانہیں؟ اور سوگوار کے پاس ہر آنے والا دعا کے لیے کہتا ہے ۔ پھر لگاتار ہر آنے والا اسی طرح کرتا ہے ۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ نیز ہاتھ اٹھا کر بار بار دعا کرنا مسنون ہے یا نہیں؟ ( ایک سائل۔تحصیل ایبٹ آباد) جواب۔ کتاب تعزیت کا رکھنا پھر دستخط کنندگان کا حسب استطاعت سوگواران کی اس موقع پر بالخصوص مالی معاونت کرنا شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ حدیث میں ہے: (مَنْ أَحْدَثَ فِی أَمْرِنَا ہَذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ ، فَہُوَ رَدٌّ) [1] ”یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘ نیز اس موقع پر جلسۂ دعائیہ کا قیام بھی اسی زمرہ میں داخل ہے۔ا س وقت میت کے لیے انفرادی دعا چاہے ہاتھ اٹھا کر ہو مشروع ہے ۔ لیکن اجتماعی دعا ہیئت ِ مخصوصہ کے ساتھ اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ مسئلہ ’’اسقاطِ میت‘‘ کی شرعی حیثیت؟ سوال۔اس علاقہ میں جب کوئی موت واقع ہوتی ہے تو غریب یا متوسط طبقہ سے ہو ،کفنی پر شہادتین لکھ کر میت کے سینہ پر رکھ کر دفن کرتے ہیں۔ پھر اسقاط کے نام پر کچھ رقم بعض علاقوں میں توشہ کے نام سے غلہ ، نمک، چھوہارے وغیرہ قبر پر لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اچھی گزران والے لوگ حفاظ قبر پر چند دن بٹھاتے ہیں اور میت کے ورثاء ایک کاپی رکھ دیتے ہیں آنے والے لوگ اپنے نام لکھا کر حسب توفیق 10۔20یا زیادہ روپے دے کر جاتے ہیں۔ اسی دن یا دوسرے دن قبرپر روشنی آگ یا لالٹین جلا کر 40دن رکھتے ہیں۔ پھر ختم قرآن کا سلسلہ ہر جمعرات سے جاری ہو کر کوئی پکے چالیس کوئی کچے یعنی جس دن جمعرات ہو چالیسواں کرتے ہیں۔ ان تمام امور میں ہم رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ مگر اکثریت پر اثر نہیں ہوتا۔ کیا ان کاموں سے روکنے کے باوجود جو نہ رکے یا میت کا ہفتہ وار ختم ہو اور صورت اس طرح ہو کہ آپ میت کے گھر دعوت کھائیں گے۔ اس صورت میں بغیر ختم پڑھے گاؤں کے رواج کے مطابق وہ کھانا جائز ہے یا نہیں؟ پوری تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔( محمد یعقوب) (یکم دسمبر1995) جواب۔ سوال میں مذکور امور بعض وجوہات کی بناء پر ناجائز ہیں۔ 1۔ عہدِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد ِ صحابہ رضی اللہ عنھم و تابعین رحمۃ اللہ علیہم وتبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم میں ان کا کوئی نام و نشان نہ تھا۔ اگر اس طریق
Flag Counter