Maktaba Wahhabi

195 - 614
واجب ہے اور انکار کرنا الحاد ہے۔ اس موضوع پر میرے قلم سے تفصیلی فتویٰ الاعتصام 1991ء، جلد:43،شمارہ:34) میں شائع ہو چکا ہے۔ علین اور سجین میں اعمال نامے کا تعلق روح سے ہے؟ سوال۔علیّین و سجّین میں اعمال نامے اور روح دونوں رکھے جاتے ہیں یا کوئی ایک؟ (سائل) (18 جون 1999) جواب۔ علییّن اور سجّین سے اعمالنامے اور روح دونوںکا تعلق ہوتاہے؟ (فتاویٰ عزیزی) کیا دنیاوی قبر کا تعلق بھی برزخ سے ہے؟ سوال۔ ایک آدمی دنیاوی قبر کے عذاب کا منکر ہے۔ کہتا ہے کہ برزخی قبر میں عذاب ہوتا ہے اسی طرح مومن کی برزخی قبر کشادہ ہوتی ہے دنیاوی قبر نہیں۔ یہ عقیدہ اسلام کی نظر میں کیسا ہے ؟ (سائل) (18 جون 1999ء) جواب۔ دنیاوی قبر کا تعلق بھی اصلاً برزخ سے ہے۔ لہٰذا اس تفریق کی کوئی ضرورت نہیں۔ عذابِ قبر ہر دو صورت میں برحق ہے۔ تاویل یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔ ’’عذابِ قبر‘‘ کے منکر لوگوں کے بارے میں فتویٰ سوال۔جو لوگ خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر اس کے باوجود عقیدۂ عذابِ قبر کے کلی طور پر منکر ہیں، اور اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ تمام صحیح احادیث کو (نعوذ باللہ) جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہیں؟ اُن کے بارے میں علمائے سلف کا کیا موقف ہے؟ کیا ایسے لوگ دائرۂ اسلام سے خارج ہیں؟ کیا ایسے لوگوں کو کافر کہا جا سکتا ہے؟ کتاب وسنت کی روشنی میں ہمیں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ جزاک اللہ احسن الجزاء (محمد ارشد کمال) (17فروری 2006ء) جواب۔ صحیح احادیث سے ثابت شدہ عقائد کے منکر لوگوں سے بہر صورت اجتناب ضروری ہے، ان کا انجام کار بلا شبہ کفر پر ہے، ایسے لوگوں کی ہدایت کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔ ( لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا } (الطلاق:1) زندگی میں کفن و قبر تیار کرانے کا حکم سوال۔1۔ اپنی زندگی میں اپنا کفن تیار کر کے رکھنا۔ 2۔ اپنی زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ کا انتخاب کرنا۔ 3۔ کچی قبر تیار کر کے اس کے سرہانے کی طرف تقریباً دو فٹ کے فاصلہ پر تختی نصب کرنا۔ مہربانی کر کے حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (سائل محمد شفیق ساکن منڈھیالی شیخوپورہ) (18 جولائی 1997)
Flag Counter