Maktaba Wahhabi

219 - 614
میت کوایصالِ ثواب کے مشروع اور غیر مشروع طریقے میت کے گھر میں عورتوں کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کرنا سوال۔ ہمارے یہاں ایک نئی رسم چل نکلی ہے کہ کسی آدمی یا عورت کا انتقال ہوتا ہے تو دوسرے دن اس گھر عورتوں کا درسِ قرآن ہوتا ہے اور قرآن بھی پڑھا جاتا ہے ۔ کیا یہ ازروئے کتاب و سنت صحیح ہے؟ (سائل عبدالرشید عراقی) (17جولائی 1998ء) جواب۔ مردے کے لیے قرآن خوانی کرانا کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ صحیح حدیث ہے: ( مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ ) [1] ” یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘ میت کو ثواب پہنچانے کے مشروع طریقے سوال۔کیا قرآن خوانی کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے؟ 2۔ میت کو ثواب پہنچانے کے مشروع طریقے کونسے ہیں؟ 3۔ بعض لوگ دفن کے بعد اور چار یا سات دن کے بعد میت کے گھر جمع ہو کر کھانا کھاتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ 4۔ میت کی وفات کے بعد پہلی یا شب براء ت وغیرہ کو خاص طورپر غم منانا میت کے گھر افسوس کے لیے جانا بدعت ہے لیکن یہ بدعت کب سے شروع ہوئی؟ (محمد جہانگیر۔میرپور)(19 اگست 1994ء) جواب۔ 1۔ مردوں کے لیے قرآنی خوانی کتاب و سنت سے ثابت نہیں بلکہ حنفی فقہاء نے اس کو بدعت قرار دیا ہے۔علی متقی صاحب’’ کنز العمال‘‘ فرماتے ہیں: ( اَلاِجْتِمَاعُ لِلْقِرَائَ ۃِ بِالْقُرْاٰنِ عَلَی الْمَیِّتِ بِالتَّخْصِیْصِ فِی الْمَقْبَرَۃِ اَوِ الْمَسْجِدِ اَوِ الْبَیْتِ بِدْعَۃٌ مَذْمُوْمَۃٌ ) 2۔ میت کے لیے دعاء استغفار کرنا، حج کرنا، قربانی دینا اور بلاتعیین کے صدقہ خیرات کرنا وغیرہ سب مشروع امور ہیں۔ 3۔ شریعت میں تیجے، ساتویں اورچالیسویں وغیرہ کا کوئی ثبوت نہیں۔حدیث میں ہے:
Flag Counter