Maktaba Wahhabi

220 - 614
( مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ ) [1] یعنی ’’جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔ ‘‘ دراصل یہ ہندؤانہ رسوم ہیں ان کا تذکرہ منوسمرتی میں موجود ہے۔ 4۔ یہ غلط قسم کی رسمیں ہیں۔ شریعت مطہرہ میں ان کا کوئی ثبوت نہیں۔ بدعت عام طورپر ماحول اور معاشرہ کی ایجاد ہوتی ہے۔ اس میں تاریخ کا تعین مشکل امر ہے۔ جنازہ کے فوراً بعد اعلان کرنا ’’قل والے دن تیجہ ساتواں،دسواں سب اکٹھا ہی ہو گا‘‘ سوال۔جنازے پر اعلان کرنا کہ تیسرے دن( قل والے دن) 10بجے تیجہ، ساتواں، دسواں وغیرہ سب کچھ اکٹھا ہی ہوگا۔ سب حضرات وقت پر پہنچ جائیں۔ کیا یہ اعلان کرنا درست ہے ؟ جب تیجے والے دن وقت مقرر پر سب لوگ اکٹھے ہو جائیں تو لوگوں کے سامنے کھانا وغیرہ کچھ نہ کچھ رکھا جائے ۔ اک دو مولوی کھڑے ہوں۔ قرآنِ مجید کی ایک دو سورتیں پڑھیں اور اجتماعی دعا کروا دی۔ کیا صورتِ ثانی مسنون ہے یا غیر مسنون ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ (قاری ظفراقبال ظفر۔ گوجرانوالہ) (20اکتوبر 2000ء) جواب۔ مذکورہ بالا چیزوں اور اعلاناتِ خصوصی کا شریعت میں وجود نہیں۔ ان سے اجتناب ضرری ہے۔ صحیح حدیث میں ہے جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔[2] غیر شرعی اجتماعات میں شرکت بھی نہیں کرنی چاہیے۔ قرآنِ مجید کی تلاوت کا ثواب فوت شدہ خاوند کو ایصال کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ سوال۔میرے خاوند اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، وہ بہت اچھے آدمی تھے۔ میں قرآن مجید پڑھ کر انھیں قرآن کا ثواب بخشنا چاہتی ہوں، اس کا طریقہ بتادیں۔ (امۃ المحبوب، موہنی روڈ لاہور) (23ستمبر 2005ء) جواب۔ قرآنِ مجید پڑھ کر کسی فوت شدہ کو بخشنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ اپنے مرحوم شوہر کو اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں، حسب توفیق صدقہ کریں، حج بدل اور قربانی بھی ہو سکتی ہے۔ کھانے پینے کی چیز کسی کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کرنا درست ہے یا نہیں؟ سوال۔ کھانے پینے کی چیز کسی کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور عام متوسط لوگوں کے لیے اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) (31مئی 2002ء)
Flag Counter