Maktaba Wahhabi

242 - 614
اسی طرح ایک صحیح روایت میں ہے ایک جمعہ ادا کرنے سے گیارہ دن کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں بشرطیکہ انسان کبائر سے اجتناب کرے۔ بنا بریں شریعتِ اسلامیہ میں قسم کے کفارہ کی انواع سورۃ المائدۃ میں مستقل طور پر متعین ہیں لہٰذا جب تک اس انداز سے کفارہ کی ادائیگی نہیں ہوگی ادا نہیں سمجھا جائے گا۔ (ہٰذَا مَا عِنْدِیْ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ) رمضان کے آخری ایام میں قطر جانے والا عید اہل قطر کے ساتھ کرے گا؟ سوال۔اس سال رمضان المبارک کا آغاز ہوا تو زید پاکستان میں مقیم تھا۔ چنانچہ اس نے رؤیت ِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق روزے رکھنے شروع کیے جو کہ دو فروری سے شروع ہوئے۔ 25 فروری کو زید اپنے والدین کے پاس قطر چلا گیا۔قطر میں روزے 31جنوری سے شروع ہوئے تھے۔ اور اس طرح یکم مارچ کو عید ہوئی۔ یوں جب قطر میں عید ہوئی تو زید کے کل روزے 28 ہوئے تھے۔ جب کہ قطر میں کل روزے 30ہوئے اور پاکستان میں 29ہوئے۔ اب اس مسئلہ میں زید کے لیے کیا حکم ہے کہ قطر کے مطابق 2 روزے مزید رکھے یا پاکستان کے مطابق ایک روزہ مزید رکھے یا پھر کوئی بھی روزہ نہ رکھے۔ (سائل) (17 جنوری 1996ء) جواب۔ رمضان کے اخیر میں پاکستان سے قطر جانے والا انسان بلاریب عید اہل قطر کے ساتھ کرے گا۔ بعد ازاں دو روزوں کی قضا بھی اہل قطر کے حساب سے دے تاکہ مقامی حضرات سے اختتامِ رمضان کی حسابی موافقت مکمل طور پر ہو سکے۔ کیا فرضی روزوں کی قضا ماہ ِ شوال میں درست ہے؟ سوال۔ کیا فرضی روزوں کی قضا ماہِ شوال میں درست ہے یا منع ہے؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(18 جون1999ء) جواب۔فرضی روزوں کی قضا ماہِ شوال میں درست ہے ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ یومِ عاشورہ کا روزہ نو اور دس تاریخ کو ہی رکھا جائے؟ سوال۔یومِ عاشورہ کا روزہ نو اور دس تاریخ ہی کاضروری ہے یا دس اور گیارہ تاریخ کا بھی رکھ سکتے ہیں یا کہ صرف دس تاریخ کا بھی روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس کی بھی وضاحت فرمائیں۔ اگر کوئی نو، دس کا نہ رکھ سکے تو گیارہ تاریخ کی وضاحت کریں۔ (ایک سائل) (26 ستمبر 1997ء) جواب۔ کوشش کرنی چاہیے کہ دسویں محرم کے روزے کے ساتھ نویں یا گیارہویں کو ملا لیا جائے۔ اگر کسی وقت نہ بھی مل سکے توپھر بھی جواز ہے۔ لیکن اکیلی گیارہ تاریخ کا روزہ ثابت نہیں۔ عاشورہ کا روزہ کس تاریخ کو رکھا جائے؟ نیز عاشورہ کا روزہ ایک ہے یا دو؟ سوال۔ یوم عاشورہ کے روزے کے بارے میں صراحت فرمائیں کہ یہ روزہ دو دن کا ہے یا ایک دن کا ؟ اور اگر دو دن کا ہے تو کونسے دو دن کا ؟ نیز زید کی دلیل ہے کہ دس کو تو یہود رکھتے تھے، اس لیے دس تو بالکل منسوخ ہے۔ البتہ نو اور
Flag Counter